ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

22 سال کی عمر میں اس اداکارہ کی ہوئی موت ، گھر سے ملی لاش ، دو دن پہلے دیا تھا اشارہ !

ہانا کیمورا کی موت اس لئے بھی چونکانے والی ہے ، کیونکہ ان کی عمر کافی کم تھی اور انتہائی کم عرصہ میں ہی وہ کافی کامیاب ہوتی جارہی تھیں ۔

  • Share this:
22 سال کی عمر میں اس اداکارہ کی ہوئی موت ، گھر سے ملی لاش ، دو دن پہلے دیا تھا اشارہ !
22 سال کی عمر میں اس اداکارہ کی ہوئی موت ، گھر سے ملی لاش ، دو دن پہلے دیا تھا اشارہ !

کچھ عرصہ سے فلمی دنیا سے کافی دکھ بھری خبریں آرہی ہیں ۔ اب ایک مشہور اداکارہ کی صرف 22 سال کی عمر میں موت ہوگئی ہے ۔ اس اداکارہ کی لاش ان کے ہی گھر پر پائی گئی ۔ یہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ نیٹ فلکس (Netflix)  کے مشہور رئیلٹی شو ٹیریس ہاوس میں نظر آچکی اسٹار ہانا کیمورا  (Hana Kimura)  ہیں ۔ ہانا کو ان کے ہی گھر میں مردہ پایا گیا ہے ۔ وہ جاپانی پرو ریلسر بھی تھیں ۔ ان کی موت کی خبر سے انڈسٹری تو صدمے میں ہے ہی ، ان کے فینس بھی اچانک ملی اس خبر سے حیران ہیں ۔ ہانا کی آرگنائزیشن اسٹارڈم ریسلنگ نے ہفتہ کو ان کی موت کی خبر کی تصدیق کی ۔


ہانا کیمورا کی موت اس لئے بھی چونکانے والی ہے ، کیونکہ ان کی عمر کافی کم تھی اور انتہائی کم عرصہ میں ہی وہ کافی کامیاب ہوتی جارہی تھیں ۔ علاوہ ازیں حیران کن بات یہ بھی ہے کہ ابھی تک ہانا کی موت کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ اس معاملہ میں ابھی جانچ کی جارہی ہے ۔ ہانا کے قریبیوں سے بھی ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر زبردست سرگرم رہنے والی اسٹار ہانا کی فین فالوئنگ کافی اچھی تھی ۔ وہ آئے دن فینس کے ساتھ دلچسپ پوسٹ شیئر کرتی نظر آجاتی تھیں ۔




 




View this post on Instagram




 

I'm so sorry to have to tell you all that Hana passed away last night at the age of 22. I started this page about a year and a half ago because, simply, I was a fan of Hana. I never expected it to grow to almost 20,000 followers. People often talk about Hana's looks but anyone who followed her career knew there was far more to her. She had a unique warmth, energy and overflowing charisma. I never had the opportunity to meet her but every story I've ever heard has been that she left any fan she met with a positive, memorable experience. Hana had so much potential to be a superstar in wrestling. I don't know how many comments I've seen of people asking when she would go to WWE or AEW. I'm confident she would have been a success wherever she went but now we can only imagine the path her career might have taken. All I can say is that, to the fans, Hana was a special talent and, to her friends, she was a special person. Wrestling and the world as a whole are both poorer for losing her. Rest in peace, Hana.


A post shared by Hana Kimura (@hanakimurafan) on





کئی میڈیا رپورٹس میں ایسا دعوی کیا جارہا ہے کہ ہانا ٹرولس سے کافی زیادہ پریشان تھیں ۔ نیٹ فلکس پر ٹیریس ہاوس شو آنے کے بعد سے ہی اداکارہ ہانا سوشل میڈیا پر ٹرولرس کے نشانے پر آگئی تھیں ۔ بات کریں اس شو کی تو یہ شو ٹوکیو کے ایک گھر میں رہ رہے تین مرد اور تین خواتین پر مبنی تھا ۔ اس شو کو کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہوئے حالات کی وجہ سے بند کروادیا گیا ۔

ایسا بھی بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے موت سے دو دنوں پہلے اشارہ بھی دیدیا تھا ۔ میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ ہانا نے دو دن پہلے انسٹاگرام پر اپنی بلی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی ۔ اس کے ساتھ انہوں نے جاپانی زبان میں گڈ بائے کا میسیج دیا ۔ انہوں نے اپنے فینس کو ہمیشہ خوش رہنے کا بھی مشورہ دیا تھا ۔
First published: May 25, 2020 10:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading