بالی ووڈ اداکارہ جانھوی کپور نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی سگائی تقریب میں جم کر گلیمرس کا تڑکہ لگایا تھا۔ اب اداکارہ نے اسی لُک میں اپنی تصویریں انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔ ان کی فوٹوز کی فینس تعریف تو کر ہی رہے ہیں، وہیں ان کے بتائے جارہے بوائے فرینڈ شکھر پہاڑیا نے بھی ری ایکٹ کیا ہے۔
گرین لہنگے میں کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں جانھوی کپور جانھوی کپور نے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے نئے لُک کی جھلک دکھائی ہے، جس میں پیسٹل گرین کلر کے لہنگے میں نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے میچنگ کلچر کا بلاوز پہنا ہے، جو ان کے لُک پر چار چاند لگا رہا ہے۔ کھلے بال اور کانوں کے جھمکوں سے جانھوی کپور نے اپنے لُک کو کمپلیٹ کیا ہے۔ اداکارہ نے یہ تصویریں کار کے اندر کھنچوائی ہیں، جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔
جانھوی کپور کی تصویروں پر شکھر نے کیا یہ کمنٹ اداکارہ کی تصویروں پر مشہور شخصیات سے لے کر فینس تک ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا، سری دیوی کی سیکنڈ ہے بیٹی جانھوی کپور۔ دوسرے نے کمنٹ کیا، آپ کی معصومیت کا راز کیا ہے میم۔ ایک اور فین نے لکھا، آپ کی آنکھیں بہت خوبصورت ہیں۔ وہیں، جانھوی کپور کے پوسٹ پر ان کے بتائے جارہے بوائے فرینڈ نے ریڈ ہارٹ ایموجی اور ریڈ ہارٹ آئیز شیئر کی ہے۔ جانھوی کپور کی ان فوٹوز کو آٹھ لاکھ سے زیادہ لائیکس مل چکے ہیں۔
جانھوی کپور کی فلمیں ورک فرنٹ کی بات کریں تو جانھوی کپور گزشتہ مرتبہ فلم ملی میں نظر آئی تھیں، جس میں انہوں نے ایک بہاری لڑکی کا رول پلے کیا تھا۔ ان دنوں جانھوی کپور کے پاس ایک سے ایک فلمیں ہیں، جو سال 2023 میں سینما گھروں میں ریلیز ہوں گی۔ بوال میں جانھوی کپور ورون دھون کے ساتھ نظر آئیں گی۔ وہیں، مسٹر اینڈ مسز ماہی میں راج کمار راو کے ساتھ جانھوی کی کیمسٹری دکھائی دے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔