بیچلر پارٹی میں دوستوں کے ساتھ ایسی حرکتیں کرتی دکھائی دیں یہ ٹی وی اداکارہ، وائرل ہوا ویڈیو

بیچلر پارٹی میں دوستوں کے ساتھ ایسی حرکتیں کرتی دکھائی دیں یہ ٹی وی اداکارہ، وائرل ہوا ویڈیو

بیچلر پارٹی میں دوستوں کے ساتھ ایسی حرکتیں کرتی دکھائی دیں یہ ٹی وی اداکارہ، وائرل ہوا ویڈیو

ویڈیو میں اداکارہ کو سفید رنگ کی بکنی میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ہونے والی دلہن کرشنا نے ڈینگلرس کے ساتھ کراون پہنا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    شادی سے پہلے گرلس اپنی گینگ کے ساتھ خوب انجوائے کرتی ہیں اور بیچلر پارٹی کو یادگار بناتی ہیں۔ ان دنوں ٹی وی اداکارہ کرشنا مکھرجی بھی یہی کررہی ہیں۔ کرشنا اپنی گرل گینگ کے ساتھ اپنی بیچلریٹ ٹرپ پر انجوائے کررہی ہیں اور آئے دن وہ اس کی جھلکیاں شیئر کررہی ہیں۔ حال ہی میں انہیں ایک بار پھر سے بیچلریٹ پارٹی کا مزہ لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
    ’یہ ہے محبتیں‘ میں نظر آچکی کرشنا مکھرجی شیرین مرزا سمیت دیگر دوستوں کے ساتھ تھائی لینڈ میں ویکیشن منا رہی ہیں۔ جب سے وہ ٹرپ پر گئی ہیں، ان کی بیچلریٹ پارٹی جاری ہے۔ کبھی وہ سمندر کے کنارے پارٹی کرتے دکھائی دیتی ہیں تو کبھی کلب میں۔ اب اداکارہ کو بکنی میں فرینڈس کے ساتھ انجوائے کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
    کرشنا مکھرجی کا نیا ویڈیو
    کرشنا نے اپنی پارٹی کی تازہ ترین ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ اداکارہ نے مضحکہ خیز ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ’’پیار، ہنسی اور خوشی کو چیئرس کررہی ہیں‘‘۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنی برائیڈس میڈس کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ کو سفید رنگ کی بکنی میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ہونے والی دلہن کرشنا نے ڈینگلرس کے ساتھ کراون پہنا۔ ساتھ ہی کھلے بال اور وہائٹ فیم سن گلاسس کے ساتھ انہوں نے اپنا لُک مکمل کیا تھا۔ وہیں ان کی برائیڈس میڈس بلیک بکنی اور شارٹس میں نظر آئیں۔ اداکارہ نے اپنے دوستوں کے ساتھ بیچ پر ڈانچ کیا۔ جھولا بھی جھولا، ریلس بنائے اور ساتھ ہی بہت ساری مستی بھی کی۔ ان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے۔



    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

     اسی سال شادی کریں گی اداکارہ
    کرشنا مکھرجی نے گزشتہ سال ہی بوائے فرینڈ چراغ باٹلی والا سے منگنی کی تھی۔ چراغ مرچنٹ نیوی کا افسر ہے۔ اداکارہ رواں سال اپنی محبت کے ساتھ سات پھیریں لیں گی۔ ابھی تک اداکارہ نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا لیکن ان کی بیچلریٹ پارٹی سے لگتا ہے کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: