کیا آپ کو لگتا ہے کہ ملائیکہ اروڑہ کو کافی اچھے سے جانتے ہیں؟ اگر ایسا ہے، تو ایک بار پھر سے سوچ کر بولڈ، آزادانہ اور آئیکونیک ڈیوا کے طور پر، ملائیکہ اروڑہ کو جاننے کے لیے تیار ہوجائیے۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی+ہاٹ اسٹار پر اداکارہ اپنے نئے ریالیٹی شو ’مووینگ اِن وتھ ملائیکہ‘ کے ذریعے اَن فلٹرڈ بات چیت سے شائقین کو اپنے پاسٹ، پریزینٹ اور فیوچر کی جھلک دیتی نظر آنے والی ہیں۔ اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ اب ان کے فینس کو یہ موقع ملے گا کہ ان کےساتھ دلچسپ نئی چیٹ فیچر کے ساتھ اداکارہ کو اور زیادہ پاس سے جان لیں۔ مووینگ ان وتھ ملائیکہ آج سے شروع ہونے جارہا ہے۔
شو میں ہوگا یہ خاص فیچر ملائیکہ کے اس نئے شو میں ایک نیا چیٹ فیچر پیش کیا جارہا ہے، جہاں ڈزنی+ہاٹ اسٹار کے گاہکوں کو ملائیکہ کے ساتھ چیٹ کرنے کا ایک اسپیشل موقع بھی ملے گا۔ شو کے اس فیچر کے ذریعے شائقین ٹیلی کاسٹ کے دوران، فوٹو، کسٹم فلٹر اور ایموٹی کانس کے ساتھ اپنا ردعمل دینے اور شو پر بات چیت کرنے کے قابل ہوں گے۔ ملائیکہ کا یہ شو پیر سے جمعرات تک روز 8 بجے سے 8.30 بجے تک رہے گا اس ایپی سوڈ کے ذریعے ملائیکہ سے جڑسکتے ہیں۔
ملائیکہ کا انکشاف اس کے ساتھ ہی ملائیکہ اروڑہ نے اپنی بات کہتے ہوئے کہا کہ اتنے سالوں میں جو کچھ بھی کیا ہے، اس کے ذڑیعے فینس کے ساتھ ایک بہت اچھا رشتہ بنانے میں کامیاب رہی ہوں۔ مووینگ ان وتھ ملائیکہ صرف وینچر ہونے کے ساتھ اپنے فینس کے اور پاس آنے کی بھی ایک کوشش ہے۔ اس کے ساتھ دونوں طرف بات چیت کے ساتھ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کے شائقین کے ساتھ اپنے سفر کو شروع کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔