ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اس اداکارہ کو بتایا بدصورت، کہی بھدی باتیں، ملا منھ توڑ جواب

دراصل، ٹوئٹر پر مدھر گپتا نام کے ایک شخص نے ہیش ٹیگ نیا شرما کا استعمال کرتے ہوئے لکھا’ زمین پر سب سے بدصورت اور نام نہاد سلیبرٹیز میں سے ایک ہیں نیا شرما۔ لیکن ان کے پی آر کو پورے نمبر ملنے چاہئیں۔

  • Share this:
اس اداکارہ کو بتایا بدصورت، کہی بھدی باتیں، ملا منھ توڑ جواب
نیا شرما: فائل فوٹو

ممبئی۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ جہاں ایک طرف پسندیدہ اسٹارس تک پہنچنا آسان ہو گیا ہے۔ وہیں، دوسری طرف کافی منفی باتوں کو بھی بڑھاوا مل گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر موجود ٹرولرس آئے دن کسی نہ کسی اداکارہ کے پیچھے پڑ جاتے ہیں اور کئی بار بغیر کسی وجہ کے بھدی باتیں کہہ ڈالتے ہیں۔ حال ہی میں ایسے ٹرولس کی شکار ہو گئیں ٹی وی اداکارہ نیا شرما۔ اس شخص نے نیا کو ٹوئٹر پر کافی بھدی باتیں سنا ڈالیں۔ وہیں، اس اداکارہ نے بھی غصہ کرنے کی بجائے اس شخص کو ایسا جواب دیا کہ اس کی بولتی بند ہو گئی۔


دراصل، ٹوئٹر پر مدھر گپتا نام کے ایک شخص نے ہیش ٹیگ نیا شرما کا استعمال کرتے ہوئے لکھا’ زمین پر سب سے بدصورت اور نام نہاد سلیبرٹیز میں سے ایک ہیں نیا شرما۔ لیکن ان کے پی آر کو پورے نمبر ملنے چاہئیں۔ جس طرح انہیں بغیر کسی وجہ کے ہی خبروں میں بنائے رکھتے ہیں۔ ممبئی میں بھیل پوری والا بھی اس سے زیادہ کمائی کرتا ہو گا‘‘۔


نیا شرما نے دیا ایسا جواب
نیا شرما نے دیا ایسا جواب


نیا شرما نے اس شخص کی بھدی باتوں پر غصہ نہیں کیا بلکہ بڑی سنجیدگی سے جواب دیا۔ نیا شرما نے اس ٹرول کا ٹویٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا ’’ میرے پاس آج تک کوئی پی آر ٹیم نہیں ہے تو مجھے لگتا ہے کہ میں بالکل نیچورل ہوں بچے‘‘۔ وہیں نیا شرما کے اس جواب کا سوشل میڈیا پر زبردست سپورٹ مل رہا ہے۔ جہاں ایک طرف ان کے مداحوں نے اس ٹرول کی خبر لی ہے۔ وہیں دوسری طرف نیا کو کئی سلبرٹیز بھی سپورٹ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔


First published: Nov 25, 2019 11:47 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading