உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تمل اداکارہ وجیا لکشمی نے کی خودکشی کی کوشش، اسپتال میں ہیں بھرتی

    اداکارہ وجیا لکشمی

    اداکارہ وجیا لکشمی

    خودکشی کی کوشش سے پہلے وجیا لکشمی نے فیس بک پر ویڈیو بنا کر کہا تھا کہ کچھ دیر میں میری موت ہو جائے گی۔

    • Share this:
      ممبئی۔ جنوبی ہند کی اداکارہ وجیا لکشمی (Vijayalakshmi) نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔ فی الحال انہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ خودکشی کی کوشش سے پہلے وجیا لکشمی نے فیس بک پر ویڈیو بنا کر کہا تھا کہ کچھ دیر میں میری موت ہو جائے گی۔ اس سے پہلے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو ڈالے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ انہیں کافی پریشان کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ بہت ٹینشن میں ہیں۔

      دی ٹائمس آف انڈیا کی ایک خبر کے مطابق، وجیا لکشمی نے فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ میں کہا’’ یہ میرا آخری ویڈیو ہے۔ میں پچھلے چار مہینوں سے سیمان اور اس کی پارٹی کے لوگوں کی وجہ سے بہت زیادہ تناو میں ہوں۔ میں نے بہت کوشش کی کہ میں اپنے کنبہ کے لئے زندہ رہنے کی کوشش کروں لیکن ایسا نہیں ہو پا رہا ہے۔ میری ہری نادر نے میڈیا میں بہت زیادہ توہین کی ہے۔ میں نے بلڈ پریشر کی گولیاں کھا لی ہیں۔ کچھ وقت میں میرا بلڈ پریشر بہت کم ہو جائے گا اور میری موت ہو جائے گی۔ میری موت لوگوں کے لئے ایک مثال ہونی چاہئے اور انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ سیمان اور ہری نادر جیسے لوگوں کو بخشا نہ جائے اور ان کا ذہنی استحصال کرنے کے لئے لوگوں کو سخت سے سخت سزا ملے‘‘۔

      حال ہی میں سشانت راجپوت نے کی تھی خودکشی

      غور طلب ہے کہ 14 جون 2020 کو سشانت سنگھ راجپوت اپنے باندرہ واقع گھر پر مردہ پائے گئے تھے۔ انہوں نے اپنے گھر میں پنکھے سے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی تھی۔ سشانت کی اس خودکشی کے پس پشت وجوہات کو پولیس کھنگالنے میں لگی ہے۔ ابھی تک پولیس سشانت سنگھ راجپوت معاملہ میں کئی فلمی ہستیوں سے پوچھ گچھ کر چکی ہے جن میں آدتیہ چوپڑا، شانو شرما، ریا چکرورتی اور سنجے لیلا بھنسالی جیسی فلمی ہستیاں شامل ہیں۔
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: