Parineeti Chopraکی تعلیم جان کر دنگ رہ جائیں گے آپ، انگلینڈ جاکر اس سبجکٹ میں حاصل کی تھی ڈگری
اداکارہ پرینیتی چوپڑا۔
Parineeti Chopra Education: پرینیتی اداکارہ پرینکا چوپڑا(Priyanka Chopra) کی کزن سسٹر(بہن) ہیں۔ اپنی شاندار اداکاری سے وہ مداحوں میں ایک خاص مقام بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ ان کی بہترین اداکاری کی جھلک فلم عشق زادے (Ishaqzaade) میں زویا قریشی کے کردار کو دیکھ کر نظر آتی ہے۔
Parineeti Chopra Education: بالی ووڈ میں ایسی کئی اداکارائیں ہیں، جنہوں نے بہت کم وقت میں فلمی دنیا میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ ایسی ہی ایک اداکارہ کا نام ہے پرینیتی چوپڑا(Parineeti Chopra)۔ پرینیتی اداکارہ پرینکا چوپڑا(Priyanka Chopra) کی کزن سسٹر(بہن) ہیں۔ اپنی شاندار اداکاری سے وہ مداحوں میں ایک خاص مقام بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ ان کی بہترین اداکاری کی جھلک فلم عشق زادے (Ishaqzaade) میں زویا قریشی کے کردار کو دیکھ کر نظر آتی ہے۔
پرینیتی نے فلم شدھ دیسی رومانس میں گایتری کا کردار ادا کیا تھا، فلم ہنسی تو پھنسی میں میتا کا کردار، فلم ڈھشوم میں مسکان کا کردار، فلم نمستے انگلینڈ میں جسمیت کور کا کردار، فلم کیسری میں جیوانی کا کردار اور اب فلم سائنا میں بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کا کردار ادا کرکے وہ لوگوں کے دل جیت رہی ہیں۔ ان کرداروں کو ناظرین نے خوب پسند کیا۔ اگرچہ کئی فلمیں باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں کر سکیں۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نہ صرف ایک اچھی اور بہترین اداکارہ ہیں بلکہ وہ تعلیم کے معاملے میں بھی آگے رہی ہیں۔ پرینیتی کو اسکول کی تعلیم کے لیے امبالہ کے کانونٹ آف جیسس اینڈ میری اسکول بھیج دیا گیا جہاں سے انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی۔ اپنی اعلیٰ تعلیم کے لیے انہوں نے انگلینڈ (England)میں مانچسٹر بزنس اسکول(Manchester Business School) کا انتخاب کیا اور وہاں سے بزنس، فنانس اور اکنامکس میں آنرز کی ڈگری حاصل کی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔