اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اداکارہ پائل گھوش کے نشانے پر عرفان پٹھان، کہا- میرا کرکٹر دوست بولا، مسلمان بھگوان نہیں ہوسکتا

    عرفان پٹھان (Irfan Pathan) کے خلاف بیازی بازی کر رہی اداکارہ پائل گھوش (Payal Ghosh) نے حال ہی میں فلمساز انوراگ کشیپ معاملے میں بھی سابق کرکٹر کا نام لیا تھا۔

    عرفان پٹھان (Irfan Pathan) کے خلاف بیازی بازی کر رہی اداکارہ پائل گھوش (Payal Ghosh) نے حال ہی میں فلمساز انوراگ کشیپ معاملے میں بھی سابق کرکٹر کا نام لیا تھا۔

    عرفان پٹھان (Irfan Pathan) کے خلاف بیازی بازی کر رہی اداکارہ پائل گھوش (Payal Ghosh) نے حال ہی میں فلمساز انوراگ کشیپ معاملے میں بھی سابق کرکٹر کا نام لیا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے سابق آل راونڈر عرفان پٹھان (Irfan Pathan) ان دنوں آئی پی ایل 2020 کی ہندی کمنٹری میں مصروف ہیں۔ عرفان پٹھان روزانہ ہر میچ کی ہندی کمنٹری کرتے ہیں، لیکن اس درمیان ان کی ایک مبینہ دوست ان کے خلاف مسلسل بیان بازی کر رہی ہے۔ بات ہورہی ہے اداکارہ پائل گھوش (Payal Ghosh) کی، جنہوں نے حال ہی میں عرفان پٹھان کا نام انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) معاملے میں لیا تھا اور اب انہوں نے ایک ٹوئٹ کرکے اشاروں ہی اشاروں میں عرفان پٹھان پر تنقید کی ہے۔ پائل گھوش کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

      پائل گھوش نے پھر کی عرفان پٹھان پر تنقید

      اداکارہ پائل گھوش (Payal Ghosh) نے ایک بار پھر کرکٹر عرفان پٹھان پر تنقید کی ہے۔ پائل گھوش نے عرفان پٹھان کا نام نہیں لیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا، جس میں لکھا، ’میرا ایک عزیز دوست تھا، جو کہ کرکٹر تھا۔ اس نے اور اس کے بھائی (وہ بھی کرکٹر ہیں) کے سالے نے میرے گھر پر ڈنر کیا اور وہ پلیٹ رکھنے جا رہے تھے تو میں نے بولا- ’میں رکھ دوں گی، مہمان بھگوان ہوتا ہے’۔ میرے دوست نے جواب دیا کوئی مسلمان بھگوان نہیں ہوسکتا’۔



      پہلے بھی عرفان پٹھان کا نام لے چکی ہے پائل گھوش

      واضح رہے کہ پائل گھوش اس سے پہلے بھی عرفان پٹھان کا نام انوراگ کشیپ معاملے میں لے چکی ہیں۔ پائل گھوش نے ڈائریکٹر انوراگ کشیپ کے خلاف آبروریزی کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اداکارہ پائل گھوش نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے دوست عرفان پٹھان سے انہوں نے بات کی تھی۔ پائل گھوش نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عرفان پٹھان کو بتایا تھا کہ انوراگ کشیپ نے میری آبروریزی کی تھی۔ پائل گھوش نے کہا کہ عرفان پٹھان کو ان سب باتوں کی جانکاری ہونے کے باوجود انہوں نے اس موضوع پر کچھ نہیں کہا۔ اب ایک بار پھر پائل گھوش نے عرفان پٹھان کو گھیرنے کی کوشش کی ہے۔ حالانکہ عرفان پٹھان نے کبھی پائل گھوش کو کوئی جواب نہیں دیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: