ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

رچا چڈھا سے معافی مانگیں گی پائل گھوش، ہتک عزت معاملے میں سماعت کے بعد واپس لیا اپنا بیان

پائل گھوش (Payal Ghosh) کے ایک بیان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے اداکارہ رچا چڈھا (Richa Chadha) نے ہتک عزت کا کیس کیا تھا، جس کے بعد آج سماعت کے دوران پائل گھوش کی طرف سے ان کے وکیل نے پورا معاملہ واضح کیا تھا۔ 

  • Share this:
رچا چڈھا سے معافی مانگیں گی پائل گھوش، ہتک عزت معاملے میں سماعت کے بعد واپس لیا اپنا بیان
رچا چڈھا سے معافی مانگیں گی پائل گھوش، ہتک عزت معاملے میں سماعت کے بعد واپس لیا اپنا بیان

ممبئی: گزشتہ دنوں فلمساز انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی اداکارہ پائل گھوش (Payal Ghosh) تب مشکل میں پڑ گئیں جب اداکارہ رچا چڈھا (Richa Chadha) نے ان کے خلاف 1.1 کروڑ روپئے کے ہتک عزت کا کیس کیا تھا۔ رچا چڈھا نے پائل گھوش کے ذریعہ اپنا نام لئے جانے پر ناراضگی ظاہر کی تھی اور اسے لے کر قانونی اقدامات کئے تھے۔ وہیں اس معاملے کی بامبے ہائی کورٹ کے جج انل مینن کے سامنے آج یعنی بدھ کو سماعت ہوئی۔ اس دوران جسٹس انل مینن نے پائل گھوش کے وکیل نتن ستپتے سے سوال کیا کہ کیا ان کی کلائنٹ اپنے بیان میں رچا چڈھا کا نام واپس لینے کے لئے تیار ہیں۔


پائل گھوش نے سوشل میڈیا پر بھی وضاحت جاری کی تھی۔ وہیں ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کی مانیں تو آج کی سماعت کے دوران پائل گھوش کے وکیل نتن نےجج کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہپائل گھوش، رچا چڈھا سے معافی مانگنے کو تیار ہیں۔ اس کے علاوہ وہ رچا چڈھا پر دیا ہوا اپنا بیان بھی واپس لیں گی۔ اس سے پہلے پائل گھوش کے وکیل نے کہا تھا کہ انہیں معصوم رچا چڈھا کے خلاف بیان دے دیا تھا۔


واضح رہے کہ پائل گھوش نے انوراگ کشیپ پر جنسی استحصال کے الزام لگاتے وقت کئی اداکارہ کے نام لئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں کئی اداکارہ ہیں، جو انوراگ کشیپ کے ساتھ کام کرنے کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں، اس میں پائل گھوش نے رچا چڈھا کا نام لیا تھا۔ وہیں اس کے بعد رچا چڈھا نے اس بیان پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ہتک عزت کا کیس کیا تھا۔


وہیں اس معاملے پر پائل گھوش نے ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعہ وضات کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا، ’میں رچا چڈھا کے خلاف نہیں ہوں۔ ہمیں خاتون کے طور پر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنا چاہئے۔ کندھے سے کندھا ملاکر چلنا چاہئے۔ میں نہیں چاہتی کہ انجانے میں انہیں یا مجھے ہراساں کیا جائے۔ میری لڑائی انصاف کے لئے، مسٹر کشیپ کے خلاف ہے اور میں اس وقت اسی پر فوکس کرنا چاہتی ہوں۔ چلو دنیا کو دکھائے اس کا اصلی چہرہ’۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 07, 2020 08:29 PM IST