بیمار ماں کو اسپتال میں چھوڑ کر دلہن بنی ڈراما کوئن راکھی ساونت! عادل درانی سے کی کورٹ میرج
بیمار ماں کو اسپتال میں چھوڑ کر دلہن بنی ڈراما کوئن راکھی ساونت! عادل درانی سے ک ی کورٹ میرج ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @instantbollywood
Rakhi Sawant-Adil Durrani Wedding: سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی تصویریں وائرل ہورہی ہیں ۔ تصویروں میں راکھی اپنے بوائے فرینڈ عادل درانی کے ساتھ کورٹ میں نظر آرہی ہیں ۔ تصویروں میں وہ دلہن کے لباس میں ہیں ۔ راکھی کی تصویریں کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر دعوی کیا جارہا ہے کہ انہوں نے عادل درانی سے کورٹ میریج کرلی ہے ۔
نئی دہلی : اداکارہ راکھی ساونت نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ واقعی بالی ووڈ کی ڈراما کوئن ہیں ۔ ایسا ہم نہیں بلکہ نیٹیزنس کا کہنا ہے ، کیونکہ سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی تصویریں وائرل ہورہی ہیں ۔ تصویروں میں راکھی اپنے بوائے فرینڈ عادل درانی کے ساتھ کورٹ میں نظر آرہی ہیں ۔ تصویروں میں وہ دلہن کے لباس میں ہیں ۔ راکھی کی تصویریں کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر دعوی کیا جارہا ہے کہ انہوں نے عادل درانی سے کورٹ میریج کرلی ہے ۔
بتادیں کہ دو دن پہلے یعنی نو جنوری کو راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام پر ممبئی کے ٹاٹا میموریل کینسر اسپتال کا ایک ویڈیو شیئر کیا تھا ۔ اس ویڈیو میں انہوں نے روتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی ماں کو برین ٹیومر ہوگیا ہے ۔ ان کیلئے سبھی کی دعاوں کی ضرورت ہے ۔ اب راکھی کی شادی کی تصویریں دیکھ کر سوشل میڈیا پر الگ ہی تجسس پیدا ہوگیا ہے ۔
تصویر : انسٹاگرام ۔ @instantbollywood
سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تصویروں میں راکھی ساونت روایتی لباس میں نظر آرہی ہیں ۔ راکھی سفید نے اور پنک کلر کا شرارہ پہن رکھا ہے اور دوپٹہ ڈال رکھا ہے ۔ راکھی تصویر میں کورٹ میں پیپر پر دستخط کرتی نظر آرہی ہیں ۔
تصویر : انسٹاگرام ۔ @instantbollywood
وہیں ایک تصویر میں راکھی اور عادل کو گلے میں مالا ڈالے کورٹ میریج سرٹیفکیٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے ۔ جبکہ ایک اور تصویر میں ایک سرٹیفکیٹ پر دونوں کے نام ، تصویر اور دستخط بھی ہیں ۔ ان تصویروں سے صاف ہے کہ راکھی عادل کے ساتھ شادی کرچکی ہیں ۔
تصویر : انسٹاگرام ۔ @instantbollywood
بتادیں کہ راکھی کی یہ دوسری شادی ہے ۔ اس سے پہلے راکھی کی شادی سال 2019 میں رتیش راج کے ساتھ ہوئی تھی ۔ رتیش پہلے سے ہی شادی شدہ اور دو بچوں کے والد تھے ۔ جب راکھی نے رتیش سے شادی کی تب انہوں نے رتیش کا چہرہ بھی نہیں دیکھا تھا ۔
تصویر : انسٹاگرام ۔ @instantbollywood
بگ باس کے 15ویں سیزن میں راکھی نے رتیش کے ساتھ انٹری کی تب لوگوں کو ان کے شوہر کے بارے میں پتہ چلا ۔ حالانکہ شو کے ختم ہوتے ہی راکھی ۔ رتیش کا بھی رشتہ ٹوٹ گیا ۔
بعد میں راکھی نے خود انکشاف کیا تھا کہ ان کی اور رتیش کی شادی غیرقانونی ہے، کیونکہ رتیش پہلے سے شادی شدہ ہیں ۔ بعد میں راکھی نے گزشتہ سال 2022 میں رتیش کو طلاق دے کر عادل کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔