ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ گرل فرینڈ نے فحش اور دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والوں کے خلاف معاملہ درج کرایا

فلم اداکارہ ریا چکرورتی کو مبینہ طور پر انسٹا گرام پر فحش اور دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے کے معاملے میں انسٹا گرام کے دو اکاؤنٹ ہولڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ گرل فرینڈ نے فحش اور دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والوں کے خلاف معاملہ درج کرایا
فلم اداکارہ ریا چکرورتی کو فحش اور دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والوں کے خلاف معاملہ درج

ممبئی: ممبئی پولیس نے آج یہاں سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ گرل فرینڈ اور فلم اداکارہ ریا چکرورتی کو مبینہ طور پر انسٹا گرام پر فحش اور دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے کے معاملے میں انسٹا گرام کے دو اکاؤنٹ ہولڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ 16 جولائی 2020 کو ریا چکرورتی کو مبینہ طور پر فحش اور دھمکی آمیز پیغامات موصل ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں نے انسٹا گرام صارفین کی دھمکی کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا اور صارفین کے خلاف ضروری کارروائی کرنے کے لئے سائبر کرائم انڈیا کو ٹیگ کیا تھا۔

ریا چکرورتی نے اپنی شکایت میں کہا ہےکہ فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد تیار کئے گئے سوشل میڈیا بلاگ پر انھیں یہ دھمکیاں ملی ہیں۔ سوشل میڈیا بلاگ پر ریا چکرورتی نے لکھا ہے ’’مجھے سونے کی کان کھودنے والا کہا جاتا ہے... میں خاموش رہی۔ مجھے قاتل کہا جاتا ہے... میں خاموش رہی، لیکن میری خاموشی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ کوئی مجھے فحش پیغامات بھیجے اور میری عزت لوٹنے کی بات کرے یہ تمام باتیں اب ناقابل برداشت ہوگئی ہیں وغیرہ وغیرہ۔





ریا چکرورتی نے اس ضمن میں سائبر کرائم میں بھی شکایت کی تھی۔ پہلی مرتبہ خود کو سشانت سنگھ راجپوت کی معشوقہ کے طور پر سوشل میڈیا میں متعارف کروانے والی ریا چکرورتی کی شکایت پر مہاراشٹر کی وزیر برائے خواتین فلاح بہبود یشومتی ٹھاکر نے بھی کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کو ایک ماہ مکمل ہونے پر ریا چکرورتی نے جو پوسٹ شیئر کیا تھا، اس پر کئی لوگوں نے تبصرے کئے۔ کسی نے ان کا حوصلہ بڑھایا اور تسلی دی تو وہیں کچھ لوگ ایسے بھی تھے، جنہوں نے ریا چکرورتی کی اس پوسٹ کو موقع پرستی قرار دیا۔

نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 19, 2020 03:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading