ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کنگنا رانوت کے بیان پر بولیں رچا چڈھا۔ میں اب بھی شاہین باغ کی بہادر خواتین کی..۔

رچا چڈھا نے کہا ’ میں اب بھی شاہین باغ کی ان بہادر خواتین کی حمایت کر رہی ہوں۔ سر یہاں کوئی ٹکڑے ٹکڑے گینگ نہیں ہے، آر ٹی آئی کے حوالہ سے‘۔

  • Share this:
کنگنا رانوت کے بیان پر بولیں رچا چڈھا۔ میں اب بھی شاہین باغ کی بہادر خواتین کی..۔
کنگنا رانوت کے بیان پر بولیں رچا چڈھا۔ میں اب بھی شاہین باغ کی بہادر خواتین کی..۔

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں ملک کی معروف وکیل اندرا جے سنگھ کے اس بیان پر شدید ناراضگی ظاہر کی جس میں انہوں نے نربھیا کیس میں مجرموں کو معاف کر دینے کی بات کہی تھی۔ بدھ کی شام کو کنگنا کی آنے والی فلم ’پنگا ‘ کی خصوصی اسکریننگ تھی جس کے بعد ان سے اندرا جے سنگھ کے بیان پر ان کی رائے پوچھی گئی تو اداکارہ سینئر وکیل پر کافی غصے میں نظر آئیں۔ کنگنا نے اپنے بیان میں کہا ’’اندرا جے سنگھ جیسی خواتین کی کوکھ سے عصمت دری کرنے والے پیدا ہوتے ہیں اور ایسی خواتین کو عصمت دری کرنے والوں کے ساتھ چار دن جیل میں رکھنا چاہئے۔ ایسی ایسی عورتیں ہوتی ہیں جن کو رحم آتی ہے۔ ایسی ہی عورتوں کی کوکھ سے نکلتے ہیں وحشی درندے۔ یہ بھی کسی کی کوکھ سے نکلے ہیں‘۔



کنگنا کے اس بیان کے بعد اداکارہ رچا چڈھا کو کافی ٹرول کیا جا رہا تھا۔ حالانکہ، اس پر اب رچا چڈھا نے اپنا موقف پیش کیا ہے۔ رچا چڈھا نے ایک ٹویٹ کیا ہے، اس ٹویٹ میں اداکارہ نے فلم ساز وویک رنجن اگنی ہوتری کے ایک ٹویٹ کا جواب بھی دیا ہے۔ رچا چڈھا نے لکھا ہے ’ سر جی، کنگنا اور میں نے یہ پہلے ہی طئے کر لیا تھا کہ ہم سیاست پر کوئی بات چیت نہیں کریں گے۔ اگر پریس مجھ سے بھی یہ سوال کرتی تو میں اپنی رائے اس پر رکھتی‘۔



رچا چڈھا نے آگے کہا ’ میں اب بھی شاہین باغ کی ان بہادر خواتین کی حمایت کر رہی ہوں۔ سر یہاں کوئی ٹکڑے ٹکڑے گینگ نہیں ہے، آر ٹی آئی کے حوالہ سے‘۔ رچا چڈھا کا یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
First published: Jan 23, 2020 04:24 PM IST