ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سارا علی خان نے ’ جل پری‘ بن کر سمندر میں لگائے غوطے، وائرل ہو رہا ہے ویڈیو

حال ہی میں سارا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دو ویڈیو شئیر کئے ہیں۔ اس ویڈیو میں سارا سمندر میں تیرتی نظر آ رہی ہیں۔

  • Share this:
سارا علی خان نے ’ جل پری‘ بن کر سمندر میں لگائے غوطے، وائرل ہو رہا ہے ویڈیو
سارا ان دنوں مالدیپ میں چھٹیاں منا رہی ہیں

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ بیحد کم وقت میں بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے والی سارا علی خان ان دنوں اپنی نجی زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ کام کے بعد ان دنوں سارا چھٹیاں مناتی دکھائی دے رہی ہیں۔ کیرالہ کے بعد سارا ان دنوں اپنے بھائی ابراہیم علی خاں اور ممی امرتا سنگھ کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔


سارا اپنے سبھی فوٹوز اور ویڈیوز انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر بھی کر رہی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دو ویڈیو شئیر کئے ہیں۔ اس ویڈیو میں سارا سمندر میں تیرتی نظر آ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر سارا کافی فعال رہتی ہیں۔ شاندار فوٹیج کے بعد سارا نے ویڈیو شئیر کیا ہے۔ سارا ابھی اپنے کنبہ کے ساتھ گھومنے گئی ہوئی ہیں اور اس دوران وہ جم کر مستی کر رہی ہیں۔




 




View this post on Instagram




 

If paradise had a colour 🧿💙🌊🐳🐬🧚🏻‍♀️#blueheaven @luxnorthmale @ncstravels @munkoali


A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95) on






سارا علی خان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر سارا کے مداح بھی حیران ہیں۔ سفید رنگ کی بکنی میں نظر آ رہیں سارا علی خان اس ویڈیو میں مستحکم ہو کر سمندر میں آرام فرما رہی ہیں۔ ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ’’ اگر جنت کا کوئی رنگ ہے تو یہ ہے‘۔



 




View this post on Instagram




 

Jalpari 🧜🏼‍♀️💙🌊😜 Main Chali.... 🐳🐠🏊‍♀️


A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95) on






اس کے ساتھ ہی سارا علی نے ایک دیگر ویڈیو شئیر کیا ہے جس میں وہ جہاز سے چھلانگ مارتے ہوئے سمندر میں انڈر واٹر جاتی ہیں۔ سارا نے اس ویڈیو کو کیپشن دیا ہے ’ جل پری، میں چلی‘۔
First published: Jan 06, 2020 05:13 PM IST