உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Boycott Bollywood Trend:’بالی ووڈ کبھی ختم نہیں ہوسکتا‘، بائیکاٹ ٹرینڈ پر شیفالی شاہ کا بیان

    بالی ووڈ بائیکاٹ ٹرینڈ پر شیفالی شاہ نے دیا یہ بیان۔

    بالی ووڈ بائیکاٹ ٹرینڈ پر شیفالی شاہ نے دیا یہ بیان۔

    Shefali Shah On Boycott Bollywood Trend: جسمیت رین کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں عالیہ بھٹ، وجے ورما، شیفالی شاہ اور روشن میتھیو مرکزی کردار میں ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Pune | New Delhi | Kolkata | Chennai [Madras]
    • Share this:
      Shefali Shah On Boycott Bollywood Trend: پچھلے کچھ مہینوں سے بالی ووڈ کو بائیکاٹ کرنے کی آواز زور و شور سے اٹھ رہی ہے۔ بالی ووڈ کی کچھ فلموں کو اس کا خمیازہ بھی اٹھانا پڑا ہے۔ عامر خان کی لال سنگھ چڈھا، عالیہ بھٹ کی ڈارلنگس، اکشے کمار کی رکشا بندھن اور وجے دیورکونڈا کی لائیگر کو اسی ٹرینڈ کی وجہ سے باکس آفس پر منہ کی کھانی پڑی ہے۔ آئے دن بائیکاٹ بالی ووڈ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہوتا ہے۔ لیکن اداکار شیفالی شاہ کو لگتا ہے کہ یہ سب کچھ وقت کی بات ہے یہ ٹرینڈ زیادہ وقت تک نہیں ٹک پائے گا۔

      ایک انٹرویو کے دوران جب شیفالی سے پوچھا گیا کہ بالی ووڈ ختم ہو رہا ہے تو شیفالی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایسا کبھی ہو سکتا ہے۔ کرکٹ کی طرح فلمیں بھی ہماری ثقافت کا حصہ ہیں۔ یہ ختم نہیں ہو سکتیں۔ لوگوں کی اپنی رائے ہوتی ہے لیکن پھر بھی ہمیں بہت پیار اور تعریفیں مل رہی ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اسے اپناکر کہنا چاہیے’ہم نے کوشش کی' اور آگے بڑھنا چاہیے۔

      غورطلب ہے کہ حال ہی میں ریلیز نیٹ فلکس کی اوریجنل فلم ڈارلنگز میں اداکارہ شیفالی شاہ نظر اائی تھیں۔ اس ڈارک کامیڈی فلم میں شیفالی نے عالیہ بھٹ کی ماں کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی بیٹی کو شوہر کے مظالم سے لڑنے کی ترغیب دیتے دیتے جرم کے راستے پر دھکیل دیتی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Shilpa Shetty Video:وہیل چیئر پریوگا کر کے شلپانے اڑائے ہوش، کہا-پیر ٹوٹا ہے حوصلہ نہیں‘

      یہ بھی پڑھیں:
      Monalisa Video:’بہاراں‘گانے پرمونالیسا نے کیا ایسا ڈانس، تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں فینس!

      جسمیت رین کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں عالیہ بھٹ، وجے ورما، شیفالی شاہ اور روشن میتھیو مرکزی کردار میں ہیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ جلد ہی کرائم تھرلر ویب سیریز دہلی کرائم کے دوسرے سیزن میں نظر آئیں گی۔ یہ سیزن 26 اگست کو نیٹ فلکس پر اسٹریم ہوگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: