اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Sonali Bendreکا انکشاف،’اس وقت ڈائریکٹروں کے اوپر انڈرورلڈ کا رہتا تھا دباؤ‘

    Sonali Bendre On Underworld: سونالی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انڈر ورلڈ کے دباؤ کی وجہ سے ان کے ہاتھوں سے کئی رول چلے گئے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'کبھی کبھی ایسا ہوتا تھا کہ مجھے جو رول کرنے ہوتے تھے وہ بعد میں کسی اور کو سونپ دیے جاتے تھے۔

    • Share this:
      Sonali Bendre On Underworld:ایک وقت تھا جب بالی ووڈ فلم انڈسٹری پر انڈر ورلڈ کا راج تھا۔ انڈر ورلڈ کا پیسہ فلموں میں استعمال کیا گیا۔ پروڈیوسروں، ہدایت کاروں سے لے کر فنکاروں تک سبھی نے انڈر ورلڈ کے دباؤ میں کام کیا، تاہم جیسے جیسے وقت بدلا، یہ سیاہ سایہ بھی انڈسٹری سے دور ہوتا گیا۔ اس وقت کچھ اداکاروں نے بھی اس کے خلاف آواز اٹھائی تھی جب کہ آج اتنے سالوں بعد بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے نے اس پر کھل کر بات کی ہے۔

      سونالی بیندرے (Sonali Bendre)حال ہی میں دی رنویر شو پوڈ کاسٹ(The Ranveer Show podcast) میں پہنچی تھیں جہاں اداکارہ نے اعتراف کیا کہ 90 کی دہائی میں انڈرورلڈ کے ہدایت کاروں پر دباؤ تھا جس کی وجہ سے اداکارہ کو کئی فلموں کے لیے منع کردیا گیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہدایت کار صاف صاف کہہ دیتے تھے کہ وہ کچھ نہیں کر سکتے۔

      ایکٹریس نے کہا، 'کئی جگہوں سے فلموں میں پیسہ لگایا جا رہا تھا۔ پیسہ غیر قانونی طریقے سے آرہا تھا، ظاہر ہے بینک اتنی رقم نہیں دیں گے، ان کی بھی ایک حد تھی۔ جہاں تک میرا تعلق ہے، جہاں بھی مجھے لگتا تھا کہ کچھ غلط ہے، میں یہ بہانہ بناتی تھی کہ میں ساؤتھ میں ایک فلم کی شوٹنگ کر رہی ہوں میں یہ نہیں کر سکتی۔‘

      سونالی بیندرے نے مزید بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ خود کو اس سے دور رکھنے کی کوشش کی اور اس میں ان کے بوائے فرینڈ گولڈی بہل نے بہت مدد کی۔ سونالی نے کہا، 'گولڈی کو اچھی اور بری فلم کے فنانسرز کی اچھی سمجھ تھی۔ کیونکہ ان کا خاندان اس پیشے سے جڑا ہوا تھا۔‘

      یہ بھی پڑھیں:
      Palak Tiwari Dance:کراپ ٹاپ پہن کرپلک تیواری نے کیاڈانس،ویڈیودیکھ فینس کررہے ہیں خوب تعریف

      یہ بھی پڑھیں:
      Sapna Chaudhary New Song:سپنا کا نیا گانا’چھورا میری جان سے‘مچارہا ہے دھوم

      سونالی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انڈر ورلڈ کے دباؤ کی وجہ سے ان کے ہاتھوں سے کئی رول چلے گئے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'کبھی کبھی ایسا ہوتا تھا کہ مجھے جو رول کرنے ہوتے تھے وہ بعد میں کسی اور کو سونپ دیے جاتے تھے۔ کیونکہ بنانے والوں کو کہیں سے فون آتے تھے۔ اس وقت ڈائریکٹر اور ساتھی اداکار آپ کو فون کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ 'ہم سمجھتے ہیں لیکن ہم پر دباؤ ہے، ہم کچھ نہیں کر سکتے'۔ بتادیں کہ سونالی بیندرے حال ہی میں ریلیز ہونے والی سیریز دی بروکن نیوز(The Broken News) میں نظر آئی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: