ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

43 سال کی عمر میں اس اداکارہ نے باتھ ٹب میں کرایا انتہائی بولڈ فوٹوشوٹ ، لوگوں نے کہہ دی ایسی بات

اداکارہ سریکھا وانی (Actress Surekha Vani) جنہوں نے Thalapathy Vijay اور Thala Ajith کے ساتھ مرسل اور وشوسم میں کام کیا تھا ، آج انٹرنیٹ پر ٹرینڈ کررہی ہیں ، جس کی وجہ ان کا تازہ فوٹوشوٹ ہے ۔ 43 سال کی سریکھا نے اپنے سوشل میڈیا پر ہاٹ تصویر پوسٹ کرکے آگ لگادی ہے ۔

  • Share this:
43 سال کی عمر میں اس اداکارہ نے باتھ ٹب میں کرایا انتہائی بولڈ فوٹوشوٹ ، لوگوں نے کہہ دی ایسی بات
سریکھا وانی نے باتھ ٹب میں بیٹھے اپنا فوٹو ٹویٹر پر پوسٹ کیا ہے ۔

سوشل میڈیا کے بڑھتے دور میں آج ہر سلیبریٹی خود کو سرگرم رکھ رہا ہے ۔ خاص طور پر نوجوان نسل ۔ مگر اب صرف ینگ بریگیڈ ہی نہیں ، کئی پرانی اداکارائیں بھی انہیں ٹکر دے رہی ہیں ۔ ایسی ہی ایک سینئر اداکارہ نے حال ہی میں ٹویٹر پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے ، جو سرخیوں میں آگئی ہے ۔


اداکارہ سریکھا وانی جنہوں نے تھلاپتی وجے اور تھلا اجیت کے ساتھ مرسل اور وشوسم میں کام کیا تھا ، آج انٹرنیٹ پر ٹرینڈ کررہی ہیں ، جس کی وجہ ان کا تازہ فوٹوشوٹ ہے ۔ 43 سال کی سریکھا نے اپنے سوشل میڈیا پر ہاٹ تصویر پوسٹ کرکے آگ لگادی ہے ۔




سریکھا وانی نے ایک باتھ ٹب میں بیٹھے اپنا فوٹو ٹویٹر پر پوسٹ کیا ہے ، جس کے بعد سے تصویر ٹاک آف دی ٹاون بن گئی ہے اور وائرل ہورہی ہے ۔ سریکھا کئی تیلگو اور تمل فلمیں کرچکی ہیں اور کافی مشہور بھی ہیں ۔ ایسے میں ان کی یہ پوسٹ ان کے فالوورس کی گنتی بڑھا رہی ہے ۔ سریکھا وانی نے تصویر کے ساتھ کیپشن اٹ چیلنج بھی دیا ہے ، جس کے بعد سے انہیں ہزاروں کمنٹ آرہے ہیں ۔ لوگ الگ الگ طرح کے کمنٹ کررہے ہیں ۔

اس درمیان خبریں سامنے آرہی تھیں کہ سریکھا جلد ہی دوسری شادی کرنے والی ہیں ۔ حالانکہ انہوں نے اس بات کو افواہ بتایا تھا ۔ ان کے شوہر اور اداکار سریش تیجا کی کچھ سالوں پہلے بیماری کی وجہ سے موت ہوگئی تھی ، جس کے بعد ان کی بیٹی چاہتی تھی کہ وہ دوسری شادی کرلیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 16, 2021 09:13 PM IST