ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جے این یو تشدد پر سورا بھاسکر کے نکل پڑے آنسو، ویڈیو شئیر کر کے بتائی سچائی

بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر اس حملے کے بعد سب سے زیادہ پریشان نظر آئیں اور ٹوئٹر پر شئیر کئے گئے ایک ویڈیو میں وہ کافی جذباتی ہو گئیں۔

  • Share this:
جے این یو تشدد پر سورا بھاسکر کے نکل پڑے آنسو، ویڈیو شئیر کر کے بتائی سچائی
سورا بھاسکر جے این یو واقعہ سے بیحد صدمے میں

ممبئی۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں اتوار( 5 جنوری) کو جم کر ہنگامہ اور تشدد ہوا ۔ کچھ نقاب پوشوں نے یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں توڑ پھوڑ کی اور ہاتھوں میں ڈنڈے لئے طلبہ و ٹیچر کی پٹائی کی۔ اس حملہ میں جے این یو طلبہ یونین کی صدر آئشی گھوش سمیت کئی طلبہ اور پروفیسر زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے ایمس میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ تقریبا بیس طلبہ کا ایمس میں علاج چل رہا ہے۔ بالی ووڈ سے بھی اس پورے معاملہ کو لے کر ردعمل آنا شروع ہو گئے ہیں۔ سورا بھاسکر جے این یو کے اس معاملہ پر مسلسل ٹویٹ کر رہی ہیں۔


بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر اس حملے کے بعد سب سے زیادہ پریشان نظر آئیں اور ٹوئٹر پر شئیر کئے گئے ایک ویڈیو میں وہ کافی جذباتی ہو گئیں۔ دراصل، سورا کے والدین جے این یو کیمپس میں ہی رہتے ہیں جس کے بعد ان کی تشویش فطری طور پر مزید بڑھ گئی ہے۔ ایک ویڈیو شئیر کر کے سورا نے تشدد کا الزام اے بی وی پی پر لگایا ہے۔ سورا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’ فوری اپیل۔ دہلی کے سبھی باشندے بابا گنگناتھ مارگ پر جے این یو کیمپس کے مین گیٹ کے باہر بڑی تعداد میں پہنچیں تاکہ حکومت اور دہلی پولیس پر کارروائی کرنے کے لئے دباؤ بنایا جا سکے اور اے بی وی پی کے نقاب پوش غنڈوں کو جے این یو کیمپس میں توڑ پھوڑ اور تشدد سے روکا جا سکے۔




سورا اس خبر سے بیحد صدمے میں ہیں۔ سورا نے اس کے علاوہ ایک دیگر ٹویٹ میں بتایا کہ ان کی ماں نے انہیں ایس ایم ایس بھیجا اور بتایا کہ نارتھ گیٹ کے باہر لوگ ’ ملک کے غداروں کو گولی مارو سالوں کو‘ نعرے لگا رہے ہیں۔ سورا بھاسکر کی ممی جے این یو میں پروفیسر ہیں۔



یہی نہیں، سورا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ٹویٹ پر بھی جواب دیتے ہوئے ان سے جے این یو جانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ وہاں جاتے ہیں تو پولیس پر دباؤ ہو گا اور حالات میں کچھ بہتری آ سکتی ہے۔


آپ کو بتا دیں کہ اتوار شام تقریبا 6:30 بجے لگ بھگ 50 غنڈے جے این یو کیمپس میں گھسے اور طلبہ پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔ ان لوگوں نے کیمپس میں موجود کاروں کو بھی نشانہ بنایا اور ہاسٹل میں بھی توڑ پھوڑ کی۔
First published: Jan 06, 2020 12:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading