உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Tabu Bhola Shooting:’بھولا‘ کے سیٹ پر زخمی ہوئیں اداکارہ تبو، شوٹنگ کے دوران ہوا یہ حادثہ

    اجئے دیوگن کی فلم بھولا کی شوٹنگ کےدوران زخمی ہوئی تبو۔

    اجئے دیوگن کی فلم بھولا کی شوٹنگ کےدوران زخمی ہوئی تبو۔

    Tabu Injured At Bhola Set: ’بھولا‘ میں اجے دیوگن اور تبو کے علاوہ اداکار دیپک ڈوبریال، شرد کیلکر اور سنجے مشرا بھی نظر آنے والے ہیں۔ ساتھ ہی اس فلم کو اجے دیوگن ڈائریکٹ کر رہے ہیں، جو سال 2023 میں ریلیز ہو سکتی ہے۔

    • Share this:
      Tabu Injured At Bhola Set:بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تبو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’بھولا‘ کو لے کر مصروف ہیں۔ یہ ایک ایکشن فلم ہونے جا رہی ہے، جس کی شوٹنگ حیدرآباد میں ہو رہی ہے۔ اسی دوران سیٹ سے تبو کے ساتھ حادثے کی خبر آئی ہے۔

      بدھ کی صبح، اداکارہ تبو، جو اجے دیوگن کی ایکشن فلم "بھولا" میں ایک نڈر، اعلیٰ درجے کے پولیس افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں، ایک جرات مندانہ کرتب دکھاتے ہوئے بال بال بچ گئیں۔ یہ ان فلموں میں سے ایک ہے جس میں تبو اجے دیوگن کے ساتھ کئی اسٹنٹ کرتی نظر آئیں گی۔

      ایکشن سین کے دوران ہوا حادثہ
      ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا جب ٹرک اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے اور تصادم اتنا زوردار تھا کہ تبو کی دائیں آنکھ کے عین اوپر شیشہ جا لگا۔ ساتھ ہی سیٹ پر دستیاب ڈاکٹروں کے مطابق چوٹ زیادہ گہری نہیں تھی اس لیے ٹانکے لگانے کی ضرورت نہیں تھی۔

      اجے دیوگن نے آرام کرنے کو کہا
      سیٹ پر اس واقعے کے بعد اجے دیوگن نے تبو کو آرام کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل صحت یاب ہونے تک شوٹنگ سے وقفہ لیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Pardes 25th Year:شاہ رخ خان کی’پردیس‘ کے لئے مہیما چودھری نہیں تھی پہلی پسند

      یہ بھی پڑھیں:
      Tiger 3 Teaser:ٹوئٹر پر ٹرینڈ ہوا#Tiger3۔ کیا15اگست پر نظر آئے گاسلمان کی ٹائیگر کا ٹیزر؟

      فلم میں نظر آنے والے ہیں یہ ستارے
      ’بھولا‘ میں اجے دیوگن اور تبو کے علاوہ اداکار دیپک ڈوبریال، شرد کیلکر اور سنجے مشرا بھی نظر آنے والے ہیں۔ ساتھ ہی اس فلم کو اجے دیوگن ڈائریکٹ کر رہے ہیں، جو سال 2023 میں ریلیز ہو سکتی ہے۔

      تاہم، اگر ہم تبو کی بات کریں، تو وہ حال ہی میں کارتک آرین کی فلم 'بھول بھولیا 2' میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم کو شائقین نے خوب پسند کیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: