کیا ممبئی کے بزنس مین سے شادی کررہی ہیں تمنا بھاٹیا؟اداکارہ نے متعارف کرایا اپنا منگیتر
کیا ممبئی کے بزنس مین سے شادی کررہی ہیں تمنا بھاٹیا؟اداکارہ نے متعارف کرایا اپنا منگیتر
تمنا بھاٹیا بہت جلد ہی سوپر اسٹار چرنجیوی کے ساتھ فلم ’بھولا شنکر‘ میں نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم میں فینس کو دونوں کی رمانٹک کیمسٹری دیکھنے کو ملے گی۔ ان دونوں کے علاوہ اس فلم میں کیرتی سریش بھی دکھائی دیں گی۔
ساوتھ سینما کی خوبصورت اداکارہ تمنا بھاٹیا کی خوبصورت اداوں کے کروڑوں لوگ دیوانے ہیں۔ وہیں حال ہی میں اداکارہ کو لے کر ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جسے سن کر ان کے فینس حیران ہوگئے ہیں۔ دراصل، اس وقت سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہورہی ہے۔ جس کے مطابق تمنا بہت جلد ممبئی کے رہائشی ایک بزنس مین سے شادی کرنے والی ہیں۔ وہیں اب اس خبر پر خاموشی توڑتے ہوئے اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک زبردست ریپلائی کیا ہے۔
دراصل تمنا نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر دو مزیدار ویڈیو شیئر کیے ہیں۔ جس میں سے پہلے ویڈیو میں وہ ایک خوبصورت سی بلیک ساڑھی پہنے کمرے کے اندر جاتی ہیں۔ وہیں دوسرے ویڈیو میں وہ ایک لڑکا بن کر کمرے سے باہر نکلتی ہیں۔ اس ویڈیو میں تمنا نے مونچھیں بھی لگائی ہوئی ہیں۔ وہیں ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ، ’یہ میرا بزنس مین شوہر ہے‘۔ اس کے علاوہ اداکارہ نے ہیش ٹیگ میں یہ بھی لکھا کہ، ’سبھی میری لائف کی اسکرپٹ لکھ رہے ہیں۔ ‘ تمنا کے اس مزیدار ری ایکشن کو فینس بھی کافی پسند کررہے ہیں۔
ان فلموں میں آئیں گی نظر ورک فرنٹ کی بات کریں تو تمنا بھاٹیا بہت جلد ہی سوپر اسٹار چرنجیوی کے ساتھ فلم ’بھولا شنکر‘ میں نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم میں فینس کو دونوں کی رمانٹک کیمسٹری دیکھنے کو ملے گی۔ ان دونوں کے علاوہ اس فلم میں کیرتی سریش بھی دکھائی دیں گی۔ فلم اگلے سال 14 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس کے علاوہ وہ ’گروگنڈا سیتا کلم‘ اور ملیالم فلم ’باندرہ‘ میں بھی نظر آنے والی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔