اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ارملا ماتونڈکر کو راس نہیں آئی کانگریس، پارٹی سے دیا استعفیٰ، بتائی یہ بڑی وجہ

    بالی ووڈ اداکارہ ارملا ماتونڈکر: فائل فوٹو۔ فوٹو پی ٹی آئی۔

    بالی ووڈ اداکارہ ارملا ماتونڈکر: فائل فوٹو۔ فوٹو پی ٹی آئی۔

    بالی ووڈ اداکارہ ارملا ماتونڈکر نے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے ٹکٹ پر شمالی ممبئی حلقہ سے لوک سبھا کا انتخابات لڑا تھا لیکن انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے گوپال شیٹی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      اس سال لوک سبھا انتخابات کےدوران کانگریس میں شامل ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ ارملا ماتونڈکر نے منگل کو پارٹی سے استعفی دے دیا۔ انہوں نے پارٹی کے ٹکٹ پر شمالی ممبئی حلقہ سے لوک سبھا کا انتخابات لڑا تھا لیکن انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے گوپال شیٹی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
      ارملا ماتونڈکر نے اپنے ایک بیان میں پارٹی سے استعفی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے کانگریس سے استعفی دے دیا ہے۔ میرے دل میں پہلی مرتبہ استعفی دینے کا خیال اس وقت آیا تھا جب میرے 16 مئی کو لکھے گئے خط پر اس وقت کے ممبئی کانگریس صدر ملند دیوڑا نے کوئی کارروائی نہیں کی اور اس خط میں لکھی خفیہ باتوں کو میڈیا میں لیک کردیا گیا۔ یہ میرے ساتھ ایک دھوکہ تھا۔
      دراصل اس خط میں انہوں نے لوک سبھا انتخابات میں ملی شکست کی وجوہات اور مقامی کانگریس لیڈروں کی جانب سے تعاون نہیں کئے جانے کی بات کہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خط میں جن لوگوں کا ذکر کیا گیا تھا انہیں ان کے کاموں کے لئے جوابدہ قراردینے کے بعد انہیں ایوارڈ کے طور پر نئے عہدے دے دیئے گئے۔
      First published: