ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بولڈ فوٹوشوٹ سے سرخیوں میں رہنے والی اس اداکارہ نے پوسٹ کیا ذرا ہٹ کر ویڈیو ، دیکھئے کیا ہے خاص!

تمل ، تیلگو اور ملیالم فلموں میں نظر آچکی اداکارہ ویدیکا کمار (Vedhika Kumar) اکثر اپنے بولڈ اینڈ ہاٹ فوٹوشوٹ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ لیکن ان کی تازہ پوسٹ ذرا ہٹ کر ہے ، جو کافی زیادہ وائرل ہورہی ہے ۔

  • Share this:
بولڈ فوٹوشوٹ سے سرخیوں میں رہنے والی اس اداکارہ نے پوسٹ کیا ذرا ہٹ کر ویڈیو ، دیکھئے کیا ہے خاص!
بولڈ فوٹوشوٹ سے سرخیوں میں رہنے والی اس اداکارہ نے پوسٹ کیا ذرا ہٹ کر ویڈیو ، دیکھئے کیا ہے خاص!

ساوتھ انڈین فلموں کی سب سے خوبصورت اداکاراوں میں سے ایک ویدیکا کمار تمل ، تیلگو اور ملیالم فلموں میں کام کرچکی ہیں ۔ گزشتہ کچھ وقت سے ویدیکا نے اپنی سبھی فلموں سے فینس کا دل جیت لیا ہے ۔ وہ سوشل میڈیا پر اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ کبھی اپنے بولڈ لک کی وجہ سے تو کبھی اپنی خوبصورتی کی وجہ سے ۔ وہ اکثر اپنے بولڈ اینڈ ہاٹ فوٹوشوٹ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ، لیکن ان کی تازہ پوسٹ ذرا ہٹ کر ہے ۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں ان کے اندر کا بیکر دکھائی دے رہا ہے ۔


ویڈیو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ ویدیکا نے یوم پیدائش پر اپنی ماں کیلئے کیک بنایا ہے ۔ پوسٹ میں انہوں نے کیک سے اپنے پیار کے بارے میں بھی بتایا ہے اور ساتھ میں اس کو بنانے کی پوری ریسیپی بھی ایک چھوٹے سے ویڈیو میں شیئر کی ہے ۔ ویڈیو میں وہ کیک کو لے جاتی نظر آرہی ہیں ، جس کی کٹنگ وہ اپنی ماں سے کروا رہی ہیں ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Vedhika (@vedhika4u)





بتادیں کہ انہوں نے دو سال پہلے فلم دی باڈی سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا ۔ ان کی آخری فلم کنچنا تھری تھی ، جس میں ان کے کام کی کافی سراہنا کی گئی تھی ۔ ان کی آنے والی تمل فلموں میں ونودھن اور جنگل ہے ۔ خیال رہے کہ ویدیکا نے اپنے کریئر کی شروعات سال 2006 میں تمل فلم مدراسی سے کی تھی ۔ سال 2013 میں آئی تمل فلم پردیسی کیلئے بھی ان کی کافی سراہنا کی گئی تھی ۔

علاوہ ازیں ویدیکا کی فلم شیوالنگا کنڑ انڈسٹری کی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی تھی ۔ اس درمیان سال 2009 میں ویدیکا ایکٹر سوریہ کے ساتھ سن فیسٹ سویٹ سالٹی بسکٹ کے ایک اشتہار میں بھی نظر آئی تھیں ، جو کافی سرخیوں میں رہا تھا ۔ اس دوران انہوں نے کئی ماڈلنگ اور اشتہارات کے پروجیکٹ بھی کئے تھے ۔ ویدیکا کا شمار ساوتھ انڈسٹری کی سب سے خوبصورت اداکاراوں میں کیا جاتا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 12, 2021 12:56 PM IST