اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بالی ووڈ کی مشہوراداکارہ ودیا سنہا کا انتقال، دو شادیوں کے بعد تنہا تھی اداکارہ

    ودیا سنہا71 سال کی تھیں، آج ان کا انتقال ہوگیا۔

    ودیا سنہا71 سال کی تھیں، آج ان کا انتقال ہوگیا۔

    فلم 'رجنی گندھا' اور'چھوٹی سی بات' میں اپنی اداکاری سےمشہورہوئی بالی ووڈ اداکارہ ودیا سنہا نے جمعرات کو آخری سانس لی۔

    • Share this:
      فلم 'رجنی گندھا' اور'چھوٹی سی بات' میں اپنی اداکاری سے مشہورہوئی بالی ووڈ اداکارہ ودیا سنہا نے جمعرات کو آخری سانس لی۔ ودیا سنہا تقریباً ایک ہفتے سے ممبئی کے جوہوعلاقے کےکریٹی کیئراسپتال میں داخل تھیں۔ ان کی حالت اچانک خراب ہوگئی تھی اورسانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

      اسپتال میں ودیا سنہا کووینٹی لیٹرپررکھا گیا تھا۔ جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر71 سال تھی۔ ودیا سنہا ان دنوں چھوٹے پردے کے مشہورسیریل 'کلفی کمارباجے والا' میں دادی کا کردارنبھا رہی تھیں۔

      ودیا سنہا 71 سال کی تھیں۔
      ودیا سنہا 71 سال کی تھیں۔


      ودیا سنہا کی دونوں شروعاتی فلموں رجنی گندھا (1974) اورچھوٹی سی بات (1975) کے بعد وہ بالی ووڈ کی نئی سپراسٹاربن گئی تھیں۔ اس کے بعد سال 1977 میں انہوں نے کل 6 فلمیں کیں۔ ان میں مکتی، کرم اورکتاب جیسی فلمیں رہیں، لیکن کوئی چلی نہیں۔ سال 1978 میں بھی انہوں نے پانچ فلمیں کیں۔ ان میں 'شوہربیوی اوروہ' چلی، لیکن اس کی کامیابی سنجیو کمارکےکھاتے میں چلی گئی۔

      اس کے بعد ودیا سنہا مسلسل فلمیں کرتی رہیں، لیکن سال 1981 میں اچانک انہوں نےفلمی دنیا سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔ پانچ سال بعد انہوں نے واپسی کی سال 1986 میں۔ انہوں نے پھر سےدوفلمیں کی، لیکن یہ چلی نہیں، اس کےبعد 2011 میں سلمان خان کی فلم باڈی گارڈ میں وہ دکھائی دی تھیں۔

      ودیا سنہا کی شروعاتی دونوں فلمیں سپرہٹ ہوئی تھیں۔
      ودیا سنہا کی شروعاتی دونوں فلمیں سپرہٹ ہوئی تھیں۔


      دوشادیوں کے بعد بھی تنہا تھیں ودیا سنہا

      ودیا سنہا کی ذاتی زندگی بھی کافی اتارچڑھاو والی رہی۔ وہ ایک فلم پروڈیوسرکی بیٹی تھیں۔ ان کے والد پرتاپ اے رانا ایک فلم پروڈیوسرتھے۔ انہوں نے بچپن سے فلموں کی ترکیبیں دیکھی تھیں، اس لئے پہلے انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کو اہمیت دی۔ فلموں میں آنے سے پہلے ہی انہوں نے شادی کرلی تھی۔ ان کی پہلی شادی سال 1968 میں وینکٹشورن ایئرسے ہوئی تھی۔ ان کے شوہرکا 1996 میں انتقال ہوگیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے سال 2001 میں نیتا جی بھیم راو سلونکھے سے شادی کی، لیکن اس کے بعد 2009 میں ان سے ودیا سنہا سے رشتہ ٹوٹ گیا۔
      First published: