ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ڈپریشن میں تھیں 'دنگل گرل' زائرہ وسیم ،آتے تھے خود کشی کے خیال

دنگل گرل زائرہ وسیم نے انسٹا گرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کر کے اپنے مشکل دنوں کی بات بتائی۔17 سال کی زائرہ نے بتایا کہ ڈُریشن کے دنوں میں انہیں خودکشی کے خیال آتے ہیں۔

  • News18.com
  • Last Updated: May 11, 2018 01:50 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ڈپریشن میں تھیں 'دنگل گرل' زائرہ وسیم ،آتے تھے خود کشی کے خیال
اداکارہ زائرہ وسیم:فائل فوٹو

فلم 'دنگل'میں اپنے بہترین کردار کیلئے نیشنل ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ زائر وسیم اپنے ڈپریشن کی پریشانی کو لیکر کھل کر سامنے آئی ہیں۔زائرہ نے انسٹا گرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کر کے اپنے مشکل دنوں کی بات بتائی۔17 سال کی زائرہ نے بتایا کہ ڈُریشن کے دنوں میں انہیں خودکشی کے خیال آتے ہیں۔زائرہ نے بتایا کہ ہمارے سماج میں ڈپریشن کو لیکر غلط تصور کو لیکر وہ ہمیشہ سے ڈپریشن کی بات کرنے سے جھجکتی رہی ہیں۔اس کے علاوہ زائرہ نے یہ بھی بتایا کہ لوگوں کو یہ غلط لگتا ہے کہ ڈپریشن کی پریشانی کیلئے "میں بیت چھوٹی ہوں"۔


زائرہ نے اپنے پوسٹ میں آگے بتایا کہ ان مشکل دنوں نے انکی زندگی کو ہر طریقے سے متاثر کیا تھا۔ان دنوں زائرہ کا اپنے دماغ پر کائی کنٹرول نہیں رہتا تھا۔


زائرہ نے آگے بتایا ، 'ہر دن قریب 5 اینٹی دپریشن گولیاں کھانا ،آدھی رات کو اٹیک آنے پر اسپتال بھاگنا،ہر وقت خالی پن محسوس کرنا ،کبھی ضرورت سے زیادہ کھانا تو کبھی بھوکے رہنا،جسم میں درد ،خودکشی کے خیال،یہ سبھی ان کے ڈپریشن کے دنوں میں عام بات تھی۔


زائرہ نے اپنے پہلے ڈپریشن کے حملے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی مرتبہ 12 سال کی عمر نے ڈپریشن نے ان پر حملہ کیا تھا۔یعنی پہلی بار وہ ڈپریشن میں آئی تھیں۔زائر نے کہا ، " مجھے لا تعداد پینک اٹیک آتے تھے،میں بہت زیاد دوائیاں کھاتی تھی۔ جو کہ میں ابھی بھی کھاتی ہوں'۔



A post shared by Zaira Wasim (@zairawasim_) on May 10, 2018 at 2:28pm PDT






زائرہ کہتی ہیں کہ انہیں اس بات پر یقین نہیں ہوتا تھا کہ دنیا کے 350 ملین لوگوں کی عمر اور مرضی جانے بغیر انہیں ڈپریشن اپنی چپیٹ میں لے لیتا ہےا ور وہ خود بھی اس بیماری سے لڑ رہی ہیں۔

اب زائرہ نے ڈپریشن نام کی اس خطرناک بیماری سے پریشانی و مشکل کے بارے میں اپنا تجربہ شیئر کیا اور اس بات پر زائرہ کو اب کوئی جھجھک ،کوئی شرم اور ڈر نہیں ہے۔آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے اداکارہ دیپکا پاڈوکون نے بھی اپنے ڈپریشن کے بارے میں سب کو کھل کر بتایا تھااور سب سے پریشانی پر بات کرنے کی صلاح بھی دی تھی۔
First published: May 11, 2018 01:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading