اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ادا خان سے لے کر ایشوریہ اور ثنا خان تک کئی ٹی وی اداکارائیں کھاچکی ہیں پیار میں دھوکہ، ہوچکی ہیں ڈپریشن کا شکار

    ادا خان سے لے کر ایشوریہ اور ثنا خان تک کئی ٹی وی اداکارائیں کھاچکی ہیں پیار میں دھوکہ، ہوچکی ہیں ڈپریشن کا شکار

    ادا خان سے لے کر ایشوریہ اور ثنا خان تک کئی ٹی وی اداکارائیں کھاچکی ہیں پیار میں دھوکہ، ہوچکی ہیں ڈپریشن کا شکار

    سچائی یہ بھی ہے کہ کئی مشہور شخصیات ایسے بھی ہیں جن کی پیار بھری زندگی اچھی نہیں رہی۔ چلیے آج یہاں جانتے ہیں ان ٹی وی اداکاراوں کے بارے میں جنہیں پیار میں دھوکہ ملا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      پیار میں ہونا یا کسی سے پیار ہونا اس دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے۔ یہ وہ مرحلہ ہوتا ہے جب لوبرڈس ایک دوسرے کے خیالوں میں کھوئے رہتے ہیں اور ایک ملاقات کے لیے بے قرار رہتے ہیں۔ بڑے بڑے اسٹارس کے ساتھ بھی یہ ہوتا ہے، لیکن سچائی یہ بھی ہے کہ کئی مشہور شخصیات ایسے بھی ہیں جن کی پیار بھری زندگی اچھی نہیں رہی۔ چلیے آج یہاں جانتے ہیں ان ٹی وی اداکاراوں کے بارے میں جنہیں پیار میں دھوکہ ملا ہے۔



      ادا خان
      ’وش یا امرت ستارا، امرت منتھن، بہنیں، پردیش میں ہے میرا دل، پیا بسنتی رے جیسے کئی شو میں کام کرچکی مشہور اداکارہ ادا خان اپنے سابق بوائے فرینڈ انکیت گیرا سے بریک اپ کے بعد بھی کافی سرخیاں بٹوری تھی۔ راجیو کھنڈیلوال کے شو جذبات، سنگین سے سنمکین میں ادا خان نے ایکس بوائے فرینڈ انکیت گیرا کی جانب سے دھوکہ دئیے جانے کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔ شو کے دوران انہوں نے کہا تھا، جب پیا رکی بات آتی ہے، تو مجھے ماضی میں ایک بہت ہی بھیانک تجربہ ہا ہے۔ میرے ایکس بوائے فرینڈ نے مجھے دھوکہ دیا، اور پھر بھی، میں نے اسے تین بار معاف کردیا۔ لیکن ایک پوائنٹ کے بعد، مجھے پتہ تھا کہ مجھے اسے جانے دینا ہے۔ پیار میرے لیے ترجیح نہیں ہے۔



      ثنا خان
      مشہور ہستی ثنا خان انڈسٹری کو الوداع کہہ چکی ہیں۔ حالانکہ انڈسٹری میں رہنے کے دوران ثنا کافی لائم لائٹ میں رہتی تھی۔ بگ باس 9 کے بعد وہ وجہ تم ہو، جئے ہو، ٹوائلیٹ ایک پریم کتھا، آیوگیہ، کلائمیکس، تھلائیوا جیسی کئی فلموں میں نظر آئیں۔ ایک انٹرویو میں ثنا خان نے اپنے سابق بوائے فرینڈ میلون لوئیس پر کئی الزام لگائے تھے۔ ثنا نے کہا تھا کہ، میں نے میلون کے ساتھ ریلیشن شپ اس لیے توڑ لیا کیونکہ وہ مجھے دھوکہ دے رہا تھا۔ میں نے اسے پورے دل سے پیار کیا تھا اور اس کے لیے وقف تھی، بدلے میں مجھے جو ملا اس نے مجھے پریشان اور ہلا کر رکھ دیا۔ شروع میں، سب کچھ صحیح سے چلا، لیکن جلد ہی ، ہم نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑنا شروع کردیا۔ لیکن یہ ہر رشتے میں عام ہے۔ حالانکہ، آٹھ مہینے بعد، میں نے اس کے جھوٹ کے طریقوں اور دوسروں سے دھوکہ دینے کی کہانیاں سنانا شروع کردیا، لیکن وہ مجھے بتاتا تھا کہ وہ اس سے جلتے تھے۔



      ایشوریہ
      ایشوریہ شرما ٹی وی کی دنیا کی سب سے خوبصورت اداکاراوں میں سے ایک ہے۔ انہیں شو ’گم ہے کسی کے پیار میں‘، پاکھی کے رول کے لیے کافی شہرت ملی۔ ایشوریہ نے اپنے پچھلے رشتوں میں دھوکہ دیے جانے اور غلط برتاو کرنے کی بات قبول کی تھی۔ ایشوریہ نے کہا تھاکہ ’میرے بہت سارے ٹرسٹ ایشو تھے۔ میرے پچھلے رشتے حقیقت میں خراب تھے۔ چاہے رشتے ہوں یا میرے سب سے اچھے دوست کے ساتھ دوستی، مجھے بہت دھوکہ ملا ہے۔ میں چھوٹی چھوٹی چیزوں میں بہت پرجوش ہوجاتی ہوں۔۔۔ وہ مجھ سے کہتا، کیا تم پاگل ہو؟ تم ایسا برتاو کیوں کرتی ہو؟ تو اس نے مجھے ایسا برتاو نہ کرنے کے لیے کہا، اور میں نے اس کی بات سنی۔ دھیرے دھیرے مجھے احساس ہوا، میں نے سب کچھ کرنا بند کردیا۔ میرے پاس کوئی خوداعتمادی نہیں بچی تھی۔ میں کٹھ پتلی بن گئی تھی، بریک اپ کے بعد، میں نے کبھی شادی نہیں کرنے کا سوچا تھا، لیکن جب میں نیل سے ملی، تو چیزیں اچانک سے بدل گئیں۔



      کامیا پنجابی
      کامیا پنجابی ٹی وی انڈسٹری کی بہترین اداکارہ ہیں۔ انہوں نے سنجوگ، بنوں میں تیری دلہن، وہ رہنے والی محلوں کی، پیا کا گھر، آستیتو ۔۔۔ ایک پریم کہانی، مریادہ: لیکن کب تک؟ بگ باس 7، دیگر کئی سیریلوں اور شو میں تفریح پہنچائی ہے۔ ایک وقت تھا، جب کامیا کو ان کے ایکس بوائے فرینڈ کرن پٹیل نے اکیلا چھوڑ دیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      نہیں ہورہی ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور کی شادی، اداکارہ نے بتایا’ہاں‘ کہنے کے پیچھے کا سچ

      یہ بھی پڑھیں:
      ’تبو کو گنجے لڑکے پسند ہیں‘،اجئے دیوگن نے تبو کا اڑایا مذاق، اداکارہ نے بھی کھولی پول

      اسپاٹ بوائے کے ساتھ ایک انٹرویو میں، کامیا نے کرن سے ملے دھوکے کا انکشاف کیا تھا اور کہا، میں خود اسی وقت کے آس پاس ڈپریشنس ے گزری تھی کیونکہ میرا دل ٹوٹ گیا تھا۔ جب میری دنیا اس کے ارد گرد گھومتی تھی، تو وہ آسانی سے چلا جاتا تھا۔ میری جانکاری کے بغیر، اس کا افیئر چل رہا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: