شیکھر سمن ( Shekhar Suman) ٰکے بیٹے ادھین سمن (Adhyayan Suman ) نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔جس میں انھوں نے ڈسٹرب ہونے کی بات کہی ہے۔ انھوں نے گذارش کی ہے کہ دوہزارسولہ میں ایک انٹرویو میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مجھے جو کچھ کہنا تھا کہہ چکا ہوں۔ادھین نے گذارش کی ہے کہ انھیں اب اس معاملے میں نہ گھسیٹا جائے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیش مکھ (Maharashtra Home Minister Anil Deshmukh) انل دیش مکھ نے اپنے بیان میں شیکھر سمن کے بیٹے ادھین سمن کے ایک انٹرویو کا ذکر کیا جس میں انہوں نے کنگنا ( Kangana Ranaut) پر ڈرگس لینے کا الزام لگایا تھا۔ وہیں کنگنا رانوت نے بھی ان خبروں پر اپنا رد عمل دیا ہے۔ اس دوران کنگنا نے کہا ہے کہ اگر یہ ثابت ہوا تو وہ ممبئی کو ہمیشہ کے لئے چھوڑ دیں گی۔
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت پر منشیات لینے کا بڑا الزام لگ رہا ہے۔ اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ، مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیش مکھ (Maharashtra Home Minister Anil Deshmukh) نے کہا ہے کہ ممبئی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ انل دیش مکھ نے اپنے بیان میں شیکھر سمن کے بیٹے ادھین سمن کے ایک انٹرویو کا بھی ذکر کیا جس میں انہوں نے کنگنا پر ڈرگس لینے کا الزام لگایا تھا۔
وہیں اب اس سب کے درمیان شیکھر سمن کے بیٹے ادھین سمن نے ویڈیو جاری کرکے یہ پیغام دیا ہے۔
بالی ووڈ کی ’پنگا کوئن’ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) ان دنوں شیو سینا (Shiv Sena) کے اپنی تلخ بحث کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ کنگنا رانوت ایک کے بعد ایک ٹوئٹ کرکے مہاراشٹر حکومت پر تنقید کر رہی یہں۔ وہیں شیو سینا بھی اس معاملے میں پیچھے نہیں ہے۔ اس درمیان سجین خان کی بہن اور جویلری ڈیزائنر فرح علی خان (Farah Ali Khan) نے کنگنا رانوت کو نشانے پر لیا ہے۔ فرح علی خان نے کنگنا رانوت کے اس ویڈیو میسیج پر اعتراض کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنا دفتر توڑے جانے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے لئے سخت الفاظ کا استعمال کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔