உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’آدی پروش‘ میں سیف علی خان کے لُک کو ہندو مہاسبھا نے بتایا’دہشت گرد خلجی‘، بی جے پی نے جتایا اعتراض

    ’آدی پروش‘ میں سیف علی خان کے لُک کو ہندو مہاسبھا نے بتایا’دہشت گرد خلجی‘، بی جے پی نے جتایا اعتراض

    ’آدی پروش‘ میں سیف علی خان کے لُک کو ہندو مہاسبھا نے بتایا’دہشت گرد خلجی‘، بی جے پی نے جتایا اعتراض

    چکراپانی کے علاوہ بی جے پی کے ترجمان مالویکا اویناش نے بھی اپنی ایک پوسٹ میں فلم میں سیف علی خان کے لُک کی تنقید کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      سوپر اسٹار پربھاش، کیرتی سینن اور سیف علی خان کے لیڈ رول والی فلم ’آدی پروش‘ کا ٹیزر ایک دن پہلے ہی ریلیز کیا گیا ہے۔ اس فلم کا طویل عرصے سے انتطار کیا جارہا تھا۔ حالانکہ ٹیزر کے ریلیز ہونے کے بعد اس کی کافی تنقید کی جارہی ہے بلکہ اس کی مخالفت بھی شروع ہوچکی ہے۔ اب اس تنازعہ میں ہندو مہاسبھا بھی کی کود گئی ہے۔

      سیف کے لُک پر ہورہا ہے تنازعہ
      دراصل، جیسے ہی فلم کا ٹیزر ریلیز کیا گیا اس کے فوری بعد ہی سوشل میڈیا پر اس کے لیڈ ایکٹرس خاص طور پر سیف علی خان کے راون لُک کی سوشل میڈیا پر کافی تنقید اور مذاق اڑایا جارہا ہے۔ سیف کے رول لنکیش راون کے لُک کو بالکل بھی پسند نہیں کیا جارہا ہے اور اس کا موازنہ اورنگ زیب اور علا الدین خلجی سے کیا جارہا ہے۔

      چکراپانی مہاراج نے جتائی ناراضگی
      سوشل میڈیا پر کافی تنقید کے بعد اکھیل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے فلم میں سیف علی خان کے لُک کی مذمت کی ہے۔ مہاسبھا کے صدر چکراپانی مہاراج نے کہا’ بھگوان شیو کے بھکت لنکاپتی راون کے رول میں سیف علی خان کو ایسے پیش کیا گیا ہے جیسے وہ خلجی، چنگیز خان یا اورنگ زیب ہے۔ نہ تو شیوبھکت لنکیش کے ماتھے پر تلک ہے اور نہ تریپونڈ۔ ہمارے افسانوی کرداروں کے ساتھ اس طرح کی چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کی جائے گی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Bigg Boss 16:پہلے ہی دن نمرت کور اہلووالیہ کو پڑی بگ باس کی پھٹکار

      یہ بھی پڑھیں:
      نئی کار میں لگژری رائیڈ کا لطف اٹھاتے نظر آئے سیف-کرینہ کے لاڈلے تیمور،قیمت کردے گی حیران

      بی جے پی ترجمان نے بھی کی مخالفت
      چکراپانی کے علاوہ بی جے پی کے ترجمان مالویکا اویناش نے بھی اپنی ایک پوسٹ میں فلم میں سیف علی خان کے لُک کی تنقید کی ہے۔ انہوں نے لکھا، ’والمیکی رامائن اور تاریخ کے راون لنکاپتی، شیوبھکت جو 64 طرح کے ہنر جانتے تھے، جنہوں نے سبھی 9 سیاروں کو اپنی حکومت میں لگوالیا تھا۔ فلم میں ایسا کارٹون بنانے کی کیا ضرورت تھی؟ میں مانتی ہوں کہ یہ تیمور کے والد ہے لیکن بالی ووڈ کے لوگ اتنے بے وقوف ہیں جو تھوڑی سبھی ریسرچ نہیں کرسکتے۔ ‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: