உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    26 سال بعد نئے طور پر ڈی ڈی ایل جے، اس نام سے آدتیہ چوپڑا کریں گے ہدایت کاری

    26 سال بعد نئے طور پر ڈی ڈی ایل جے، اس نام سے آدتیہ چوپڑا کریں گے ہدایت کاری

    26 سال بعد نئے طور پر ڈی ڈی ایل جے، اس نام سے آدتیہ چوپڑا کریں گے ہدایت کاری

    بالی ووڈ فلمساز آدتیہ چوپڑا (Aditya Chopra) اپنی ریکارڈ توڑ ورلڈ وائڈ بلاک بسٹر ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے (Dilwale Dulhania Le Jayenge)‘ کے ساتھ بطور ڈائریکٹر اپنا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ 26 سال بعد ڈی ڈی ایل جے (DDLJ) کی نئی شکل نظر آنے والی ہے۔

    • Share this:
      بالی ووڈ فلمساز آدتیہ چوپڑا (Aditya Chopra) اپنی ریکارڈ توڑ ورلڈ وائڈ بلاک بسٹر ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے (Dilwale Dulhania Le Jayenge)‘ کے ساتھ بطور ڈائریکٹر اپنا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ 26 سال بعد ڈی ڈی ایل جے (DDLJ) کی نئی شکل نظر آنے والی ہے۔ 1995 کے بعد ’راج‘ اور ’سمرن‘ کی پریم کہانی براڈ وے سنگیت کے طور پر کرانیک کیا جانا طے ہے۔ آدتیہ چوپڑا نے ہفتہ کے روز اعلان کرکے یہ سرپرائز دیا ہے۔ اس پروجیکٹ پر آدتیہ چوپڑا گزشتہ تین سالوں سے کام کر رہے ہیں۔

      ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے (Dilwale Dulhania Le Jayenge)‘ کے ’راج‘ اور ’سمران‘ کی پریم کہانی ایک سنگیت کے ڈرامہ یعنی براڈ وے کے طور پر رنگ منچ پر پیش کی جائے گی۔ ’کم فال ان لو: دی ڈی ڈی ایل جے میوزیکل (Come Fall In Love: The DDLJ Musical)‘ کا پریمیئر امریکہ کے سین ڈیئیگو واقع اولڈ گلوب تھیئیٹر میں ہوگا۔

       

      Aditya Chopra, Dilwale Dulhania Le Jayenge, Aditya Chopra debut as director on Broadway, DDLJ, Come Fall In Love, Yash Raj Films, आदित्य चोपड़ा, ब्रॉडवे डेब्यू , दिलवाले दुल्हनिया ले जाएंगे

      ٹیم ہے پوری طرح تیار

      اس براڈ وے کے لئے وشال - شیکھر بطور میوزیکل ڈرامہ جڑ چکے ہیں۔ وشال ددلانی اور شیکھر راو جیانی بطور کمپوزر کام کریں گے۔ آدتیہ نے اپنی اس پہلے تھیٹر پرفارمنس کے لئے پیش کئے جانے والے بین الاقوامی سطح پر مشہور تکنیکی ماہرین کی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ وہیں، ٹونی اور ایمی ونر راب ایشفورڈ (فروزن، تھارولی ماڈرن ملی، دی بوائز فرام سریکیوز) ایسوسی ایٹ کوریو گرافر شروتی مرچنٹ کے ساتھ اس پروڈکشن کی کوریو گرافی کریں گے۔

      ستمبر 2022 میں ہوگا ورلڈ پریمیئر

      کم فال ان لو: دی ڈی ڈی ایل جے میوزیکل 2023-2022 کے براڈ وے سیزن میں اسٹیج پر پیش کیا جائے گا، جس کا ورلڈ پریمیئر سین ڈیئیگو واقع اولڈ گلوب تھیئیٹر میں ستمبر 2022 کے دوران ہوگا۔

      میوزیکل براڈ وے - ہندوستانی فلمیں بچھڑے ہوئے دو عاشق

      آدتیہ چوپڑا کا ماننا رہا ہے کہ میوزیکل براڈ وے بہت حد تک ہندوستانی فلموں جیسا ہی ہے اور یہ برسوں سے بچھڑے ہوئے دو عاشق ہیں، جو پہلی بار ان کے پہلے براڈ وے شو ’کم فال ان لو: دی ڈی ڈی ایل جے میوزیکل‘ میں ہوگا۔ بہت ہی کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کو آدتیہ چوپڑا پہلے ایک انگریزی فلم کے طور پر ہی بنانا چاہتے تھے اور تب وہ اس فلم کے ہیرو کے طور پر ٹام کروز کو لینا چاہتے تھے۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: