مشہور گلوکار عدنان سامی اپنی جادوئی آواز کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کمال کی فٹنیس ٹرانسفارمیشن کی بدولت عدنان سامی کا نام اکثر سرخیوں میں آتا رہتا ہے۔ اس درمیان عدنان سامی نے اپنی فٹنیس کے سفر کو یاد کرتے ہوئے قصہ سنایا ہے۔ عدنان نے بتایا کہ موٹاپے کی وجہ سے ان کو سونے میں، چلنے میں اور کار میں بیٹھنے میں کافی پریشانی ہوتی تھی۔ اتنا ہی نہیں ڈاکٹر نے ان سے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ 6 مہینوں میں موٹاپے کی وجہ سے ان کی موت ہوجائے گی۔
ہم سب جانتے ہیں کہ جب عدنان سامی نے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو اس وقت وہ کافی موٹے ہوئے کرتے تھے۔ اس دوران عدنان سامی کا قریب 200 کلو وزن ہوا کرتا تھا۔ کچھ سالوں بعد جب عدنان کو موٹاپے کی وجہ سے پریشانی ہونے لگی تو انہوں نے ڈاکٹر کی صلاح لینا شروع کردیا۔ بروٹ انڈیا کو دئیے انٹرویو میں عدنان نے بتایا کہ، ’زیادہ موٹاپے کی وجہ سے مجھے کافی پریشانیاں ہونے لگی تھیں۔‘
’میں صوفےپر بیٹھے بیٹھے سویا کرتا تھا۔ میں اٹھ کر ایک جگہ سے دوسری جگہ تک نہیں چل سکتا تھا۔ اتنا ہی نہیں اپنی کار میں بیٹھنے کے لیے ڈرائیوروں کو ٹریننگ دینی پڑی، تا کہ وہ میرے پیروں کو اٹھاکر گاڑی میں رکھ سکیں۔ اس کے بعد میرے ڈاکٹروں نے مجھ سے کہا تھا کہ ایسے ہی اگر موٹاپا بڑھتا چلا گیا تو 6 مہینوں بعد کسی ہوٹل میں تم مرے پڑے ہوں گے۔ اس دن کے بعد سے میں نے ٹھان لیا تھا کہ مجھے اپنا وزن کم کرنا ہے۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔