اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اقربا پروری پر بولے عدنان سامی، ’ میں سب سے بڑا آوٹ سائڈر، خود کو زبردستی یہاں بنائے رکھا‘

    اقربا پروری پر بولے عدنان سامی، ’ میں سب سے بڑا آوٹ سائڈر، خود کو زبردستی یہاں بنائے رکھا‘

    اقربا پروری پر بولے عدنان سامی، ’ میں سب سے بڑا آوٹ سائڈر، خود کو زبردستی یہاں بنائے رکھا‘

    عدنان سامی سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ ممبئی میں ’ آوٹ سائڈر‘ نہیں ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میں تو سب سے بڑا آوٹ سائڈر ہوں، لیکن میں نے خود کو زبردستی یہاں بنائے رکھا ہے۔

    • Share this:
      سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے انتقال کے بعد فلم صنعت میں اقربا پروری اور موسیقی صنعت میں مافیا کے ساتھ ساتھ گروپ ازم پر تلخ بحث مسلسل جاری ہے۔ اس بحث میں پہلی بار گلوکار عدنان سامی Adnan Sami) نے اپنی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم صنعت کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ’ مافیا‘ اور خود کے ’ آوٹ سائڈر‘ ہونے پر بھی انہوں نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

      سونو نگم کے بعد عدنان سامی نے بھی اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ لکھا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ٹائمس آف انڈیا ڈاٹ کام سے خاص بات چیت کی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر آپ میں ٹیلنٹ ہے تو آپ کو موقع ملنا چاہئے۔ اگر آپ کو بار بار منع کیا جا رہا ہے تو چیزیں بدلنے کی ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا پر فلم صنعت کے بارے میں ’ اقربا پروری‘، ’آوٹ سائڈر‘ اور ’مافیا‘ ان تینوں موضوعات پر بحث چل رہی ہے۔ عدنان سامی سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ ممبئی میں ’ آوٹ سائڈر‘ نہیں ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میں تو سب سے بڑا آوٹ سائڈر ہوں، لیکن میں نے خود کو زبردستی یہاں بنائے رکھا ہے۔



       




      View this post on Instagram




       

      The Indian Film & Music Industry SERIOUSLY needs a ‘Herculean‘ SHAKE UP. Especially in the context of music, New Singers, Veteran Singers, Music Composers & Music Producers - who are being exploited to the HILT!! “Fall into the DICTAT or you’re OUT”... Why is creativity beyond “CONTROLLED” by those you have no clue about ‘creativity’ & are trying to play GOD?? We have 1.3 Billion people in India by the grace of God- Is all that we have to offer is ‘remakes’ & ‘remixes’? For God sake, STOP THIS & allow the truly talented new & veteran artistes BREATH & give you creative peace Musically & Cinematically!!! Have you, the Movie & Music ‘Mafia’ who have arrogantly entitled yourselves as the ‘self professed & self appointed gods‘ not learned anything from history that you can NEVER control art & the ecosystem of creativity of any field? ENOUGH!! MOVE OVER!! “CHANGE” is here & it’s knocking on your door!! Ready or Not, it‘s coming in! Brace yourselves! As Abraham Lincoln said - “You can fool some of the people some of the time, but you cannot fool all the people all the time!!”


      A post shared by Adnan Sami (@adnansamiworld) on





      اس کے بعد سامی سے پوچھا گیا کہ کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ صنعت میں باہر کے لوگوں کا برقرار رہنا بہت بڑا معاملہ نہیں ہے؟ عدنان نے اس بات سے عدم اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ چیزیں اب بدل گئی ہیں۔ کچھ لوگ سپر اسٹارس کا نام لے کر کہتے ہیں کہ وہ بھی پہلے آوٹ سائڈر تھے، لیکن یہ موازنہ آج نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے سپر اسٹارس صنعت میں دو دہائی یا اس سے بھی پہلے سے بنے ہوئے ہیں۔
      First published: