ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کے وکیل کو ملی انڈرورڈ ڈان سے دھمکی دی، کہا - کیس چھوڑ دو

جے پور۔ سیاہ ہرن کے شکار معاملہ میں جیل میں بند اداکار سلمان خان کا کیس لڑنے والے وکیل مہیش بوڑا کو انڈرورڈ ڈان روی پجاری سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سلمان خان کے وکیل کو ملی انڈرورڈ ڈان سے دھمکی دی، کہا - کیس چھوڑ دو
سلمان خان کا کیس لڑنے والے وکیل مہیش بوڑا : فائل فوٹو۔

جے پور۔ سیاہ ہرن کے شکار معاملہ میں جیل میں بند اداکار سلمان خان کا کیس لڑنے والے وکیل مہیش بوڑا کو انڈرورڈ ڈان روی پجاری سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ وکیل کو سلمان خان کا کیس چھوڑ دینے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ڈان نے ایسا نہ کرنے پر سنگین نتائج بھگتنے کی بات کہی ہے۔ اس کی شکایت کے بعد جودھ پور پولیس نے ان کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے ایک گن مین کی ڈیوٹی ان کے ساتھ لگا دی ہے۔


بتا دیں کہ سیاہ ہرن شکار معاملہ میں پانچ سال کی سزا کے اعلان کے بعد سلمان خان کی ضمانت پر جمعہ کو سماعت ہوئی۔ سیشن عدالت نے ہفتے کے روز فیصلہ سنانے کا حکم دیا۔ تاہم، ہفتے کا اختتام ہونے کی وجہ سے ضمانت میں مشکل پیش آ سکتی ہے۔ ایسی صورت حال میں سلمان کو جیل میں مزید دن گزارنے پڑ سکتے ہیں۔


بتا دیں کہ 20 سال پرانے سیاہ ہرن شکار معاملہ میں کل ( پانچ اپریل) جودھ پور کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ اس میں سلمان خان کو پانچ سال کی سزا سنائی گئی، جبکہ دیگر ملزمین سیف علی خان، نیلم، تبو اور سونالی بیندرے کو بری کر دیا گیا ہے۔ سزا کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد سلمان نے سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دی تھی۔ عدالت نے کہا کہ ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل 10.30 بجے ہوگی۔ ایسے میں سلمان کی کل کی رات جیل میں ہی گزری۔ انہیں جودھ پور کی سینٹرل جیل کے بیرک نمبر 1 میں رکھا گیا ہے۔

First published: Apr 06, 2018 02:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading