உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدھارتھ کے لئے شہناز گل کا گانا سن کر جذباتی ہوگئے افغان کرکٹر راشد خان، مانگی دعا

    راشد خان نے شہناز گل کا گانا سننے کے بعد ان کے لئے دعائیں مانگی ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: یوٹیوب-Shehnaaz Gill)

    راشد خان نے شہناز گل کا گانا سننے کے بعد ان کے لئے دعائیں مانگی ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: یوٹیوب-Shehnaaz Gill)

    سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کے لئے گایا گیا شہنازگل (Shehnaaz Gill) کا گانا ’تو یہیں ہے‘، خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ مداح سڈناز کو یاد کرکے جذباتی ہو رہے ہیں اور اس ضمن میں اب افغانستان کے کرکٹر راشد خان (Rashid Khan) کا نام بھی جڑ گیا ہے۔ راشد خان نے شہناز گل کے گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے لئے دعا کی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کی یاد میں گایا گیا شہناز گل (Shehnaaz Gill) کا گانا ’تو یہیں ہے (Tu Yaheen Hai)‘ ریلیز ہوچکا ہے۔ اس گانے کو سننے کے بعد سدھارتھ شکلا اور شہناز گل کے مداح ایک بار پھر جذباتی ہوگئے ہیں۔ مداحوں کو ایک بار پھر آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کی یاد آگئی ہے۔ سدھارتھ شکلا کو یاد کرکے ان کے مداحوں کی بھی آنکھیں نم ہوگئی ہیں۔ یوٹیوب پر یہ گانا خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ مداح سڈناز کو یاد کرکے جذباتی ہو رہے ہیں اور اس ضمن میں اب افغانستان کے کرکٹر راشد خان (Rashid Khan) کا نام بھی جڑ گیا ہے۔

      راشد خان نے بھی سدھارتھ شکلا کے لئے گائے گئے شہناز گل کے گانے پر ردعمل ظاہر کیا ہے اور شہناز گل کے لئے دعا کی ہے۔ راشد خان سوشل میڈیا پر شہناز گل کو فالو کرتے ہیں اور انہوں نے ’تو یہیں ہے...‘ سننے کے بعد شہناز گل کے لئے طاقت اور خوشی کی دعا کی ہے۔ اس گانے میں شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کے ’بگ باس 13‘ میں گزارے گئے دنوں کو دکھایا گیا ہے۔

      ویڈیو میں شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کے درمیان کی کیمسٹری اور پیار بھرے رشتوں کو دکھایا گیا ہے۔ بگ باس میں ہی نہیں، باہر کئی شوز اور میڈیا کے سامنے بھی سدھارتھ شکلا سے متعلق شہناز گل اپنا پیار ظاہر کرنے سے کبھی نہیں ہچکچائیں اور اب ان کا یہی پیار اس ویڈیو میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)






      راشد خان نے بھی شہناز گل کا گانا ’تو یہیں ہے‘ سنا تو اپنے جذبات ظاہر کرنے سے خود کو نہیں روک سکے۔ انہوں نے انسٹا گرام پر شہناز گل کے نئے گانے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ راشد خان نے شہناز گل کے لئے دعائیں مانگتے ہوئے شیئر کئے گئے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے- ’اللہ آپ کو طاقت دے‘۔ ان کے اس پوسٹ پر کئی صارفین نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

      ویڈٰو میں شہناز گل کے چہرے کی مایوسی ان کے مداحوں کو جذباتی کر رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی ’حوصلہ رکھ‘ کے پرموشن کے دوران شہناز گل کا حال دیکھ کر ان کے مداح مایوس ہوگئے تھے اور اب اسی فہرست میں افغان کھلاڑی راشد خان کا نام بھی جڑ گیا ہے، جنہوں نے شہناز گل کے لئے فکر مندی کا اظہارکیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: