سارہ خان اپنے کم بیک کی خبروں کو لے کر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں، ان کے 1990 فلم سے واپسی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ کچھ دنوں پہلے اداکارہ شانتنو راجے کو ڈیٹ کرنے کو لے کر بھی خبروں میں رہیں۔ 2 سال سے وہ شانتنو کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں سارہ علی خان کی 2 مہینے میں ہی علی مرچنٹ سے شادی کیوں ٹوٹ گئی تھی۔ دراصل سارہ اور علی کو بگ باس کے دوران پیار ہوا تھا اور ریالیٹی شو کے دوران ہی دونوں نے شادی کی تھی۔
بگ باس میں ہوا پیار سارہ 2007 میں مس بھوپال بھی رہ چکی ہیں۔ سارہ خان نے سپنا بابل کا، ودائی اور کچھ سیریلز میں مرکزی کردار ادا کرکے اپنی پہچان بنائی۔ وداعی سیریل سے انہیں ہر گھر میں پہچان ملی۔ جس کے بعد انہوں نے بگ باس 4 میں حصہ لیا۔ اس شو میں سارہ کو علی مرچنٹ سے پیار ہو گیا۔ بگ باس میں دونوں کی محبت پروان چڑھی تھی۔
سارہ اور علی بگ باس کے گھر سے باہر نکلے تو دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور یہ دراڑ اتنی بڑھ گئی کہ یہ رشتہ طلاق تک جا پہنچا۔ سارہ خان اور علی مرچنٹ شادی کے 2 ماہ بعد ہی ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔ اس طلاق کے 6 سال بعد علی نے دوسری شادی کی۔ تاہم ان کا رشتہ زیادہ دیر تک نہ چل سکا اور ان کی دوسری شادی میں بھی طلاق ہو گئی۔ اس وقت سارہ اپنے نئے رشتے میں بہت خوش ہیں اور شادی کی تیاری کر رہی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔