உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آرین خان کو ضمانت ملنے پر خوشی سے جھوم اٹھے بھائی ابرام خان، نظر آیا شاہ رخ خان جیسا انداز

    آرین خان کو دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھے شاہ رخ خان کے بیٹے بھائی ابرام خان

    آرین خان کو دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھے شاہ رخ خان کے بیٹے بھائی ابرام خان

    آرین خان (Aryan Khan) کی ضمانت کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے چھوٹے بھائی ابرام خان (Abram Khan) اور بہن سہانا خان کافی خوش ہیں۔ سہانا خان (Suhana Khan) کے ایک پوسٹ کے ساتھ ابرام خان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ خوشی سے اپنے والد شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کو کاپی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: آرین خان (Aryan Khan) کی ضمانت کے لئے بالی ووڈ شخصیات کے ساتھ مداح بھی مسلسل دعا کر رہے تھے۔ دو بار ضمانت عرضی منسوخ کرنے کے بعد آخر کار گوری خان (Gauri Khan) اور شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کے ’منت‘ میں خوشیاں پھر لوٹ آئی ہیں۔ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو کروز شپ ڈرگ معاملے میں بامبے ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ اس خبر سے آرین خان کے چھوٹے بھائی ابرام خان (Abram Khan) اور بہن سہانا خان (Suhana Khan) کافی خوش ہیں۔ سہانا خان کے ایک پوسٹ کے ساتھ ابرام کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ خوشی سے اپنے والد شاہ رخ خان کے انداز کو کاپی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

      آرین خان (Aryan Khan) کی ضمانت کی خبر سامنے آنے کے بعد مداح شاہ رخ خان کے بنگلے کے باہر جمع ہوگئے۔ بڑے بھائی کے جلد گھر آنے کی خبر جیسے ہی ننہے ابرام خان کو ہوئی کہ وہ خوشی سے جھومتے ہوئے بالکنی میں پہنچ گئے اور گھر کے باہر جمع ہوئے مداحوں اور میڈیا کی طرف سے پاپا شاہ رخ خان کی طرح ہاتھ ہلاتے ہوئے نظر آئے۔

      بالکنی میں کھڑے ہوکر وہ تب تک ہاتھ ہلاتے رہے، جب تک ان کی نینی انہیں واپس اندر نہیں لے کر گئیں، یہ اپنے آپ میں بے حد اسپیشل اور خوبصورت نظارہ تھا۔ اس کے بعد ان کی نینی انہیں گھر کے اندر لے کرگئی۔



      واضح رہے کہ ڈرگس معاملے میں آرین خان سمیت دیگر دو ملزم ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کو بھی جمعرات کی شام کو بامبے ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی سپوٹرس بھی مسلسل آرین خان کے لئے ٹوئٹ کر رہے ہیں۔ بالی ووڈ ستاروں کی بات کریں تو ابھی تک کئی اداکار، ڈائریکٹرس اور دیگر نے پوسٹ شیئر کرکے شاہ رخ خان کو سپورٹ کیا ہے۔ کرن جوہر، ملائیکہ اروڑہ، امرتا اروڑہ، شنایا کپور اور سونم کپور نے آرین خان کی ضمانت کے بعد پوسٹ شیئر کیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: