وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے گھر ننھی پری کے آنے کے بعد تیمور علی خان کیلئے لوگوں نے کہی یہ باتیں
انوشکا کے ماں بننے کی خبر جیسے ہی سامنے آئی ویسے ہی سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے بیٹے تیمور علی خان کے اوپر میم بننے شروع ہو گئے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Jan 21, 2021 12:00 PM IST

انوشکا کے ماں بننے کی خبر جیسے ہی سامنے آئی ویسے ہی سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے بیٹے تیمور علی خان کے اوپر میم بننے شروع ہو گئے۔
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما (Anushka Shamra) ماں بن چکی ہیں۔ انوشکا نے 11 جنوری کو ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔ انوشکا کے شوہر اور ٹیم انڈیا کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے اس بات کی جانکاری خود سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔ انوشکا کے ماں بننے کی خبر جیسے ہی سامنے آئی ویسے ہی سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے بیٹے تیمور علی خان کے اوپر میم بننے شروع ہو گئے۔
بتادیں کہ چار سال کے تیمور اپنے جنم کے دن سے ہی سرخیون میں ہیں۔ ایسا کوئی بھی موقع نہیں چھوٹتا جب سوشل میڈیا پر تیمور کا نام نہیں آیا ہوگا اور اب انوشکا وراٹ کے گھر ننھی پری آنے کے بعد لوگوں نے تیمور کو پھر سے یاد کیا ہے۔ لوگوں نے تیمور کو لیکر فنی میم بنانے شروع کردئے ہیں اور اسے مسلسل ٹویٹرپر شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔
@imVkohli #viratkholi @AnushkaSharma blessing with baby girl
Le #TaimurAliKhan pic.twitter.com/Uvw4Wy9Q3o
— ojas prajapati (@ojas_prajapati) January 11, 2021
#TaimurAliKhan right now pic.twitter.com/NnXB3vQpeD
— ojas prajapati (@ojas_prajapati) January 11, 2021
#ViratKohli and #AnushkaSharma blessed with baby girl
Le #TaimurAliKhan rn: pic.twitter.com/2Fgn2W0qQ6
— Bhoomika Maheshwari (@Sankii_Memer) January 11, 2021
Media to Taimur Ali Khan after news of #ViratKohli #AnushkaSharma Baby Girl : #TaimurAliKhan - pic.twitter.com/MTwvN1vjku
— Rosy (@rose_k01) January 11, 2021
دراصل لوگوں کا کہنا ہے کہ اب تیمور سے زیادہ توجہ وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی بیٹی کو دی جائے گی۔ لوگ مزاحیہ میم کے ذریعے تیمور پر کمینٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔ بتادیں کی تیمور اپنے جنم سے لیکر اب تک میڈیا میں چھائے ہوئے ہیں۔ آئے دن ان کی ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن لوگوں کا اب یہ ماننا ہے کہ اب یہ ساری توجہ تیمور سے یٹ کر انوشکا۔وراٹ کی بیٹی کی طرف چکی جائے گی۔