ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بوائے فرینڈ کے ساتھ شاپنگ کرتی نظر آئیں عامر خان کی بیٹی آئیرا خان تو لوگ بولے، پاپا کے تیسرے نکاح کی تیاری!

اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ، سوشل میڈیا یوزرس یہ کہہ رہے ہیں کہ آئیرا اب اپنے والد کی تیسری شادی کی تیاری میں مصروف ہو گئی ہیں۔ اس دوران کئی لوگوں نے ان کے چلنے کے انداز کا بھی مذاق اڑایا جس انداز میں وہ چل رہی ہیں اس ویڈیو میں لوگوں کو آئیرا کے چلنے کا طریقہ پسند نہیں آیا۔

  • Share this:

ممبئی۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ سپر اسٹار عامر خان  (Aamir Khan)  اور ان کی دوسری بیوی کرن راؤ (Kiran Rao)   کا شادی کا بندھن اب ٹوٹ گیا ہے۔ شادی کے 15 سال بعد طلاق (عامر خان اور کرن راؤ طلاق) لینے کے بعد دونوں الگ ہوگئے۔ عامر کی پہلی شادی بھی رینا دتہ سے تقریبا 16 سال چلی تھی جس کے بعد وہ دونوں الگ ہوگئے۔ عامر کی دونوں شادیوں میں سے تین بچے ہیں۔ عامر خان کی بیٹی آئیرا خان (Ira Khan)  سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی لو لائف کو لیکر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اپنے والد عامر اور سوتیلی ماں کرن کی طلاق کے بعد ، وہ اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھارے  (Nupur Shikhare) کے ساتھ نظر آئیں  جس کے بعد لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا (Social Media)  پر ٹرول کرنا شروع کر دیا۔

عامر خان کی بیٹی آئیرا خان (Ira Khan)  ان دنوں نوپور شیکھارے کے ساتھ رلیشن شپ میں ہیں۔ دونوں اکثر ایک دوسرے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے  ہیں۔ عامر خان اور کرن راؤ کے طلاق بعد ، آئیرا اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ خریداری کرنے گئی تھیں۔ پیپراجی نے انہیں  ممبئی کے باندرا اسٹریٹ پر اسپاٹ کیا۔ مشہور فوٹو گرافر وائرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی  ویڈیو کو شیئر کیا ہے  جس کے بعد سوشل میڈیا یوزرس نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا۔

ویڈیو میں آئیرا خان اور نپور شکھارے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ آئیرا خان نے اپنے ہاتھ میں شاپنگ بیگ لے رکھا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ، سوشل میڈیا یوزرس  یہ کہہ رہے ہیں کہ آئیرا اب اپنے والد کی تیسری شادی کی تیاری میں مصروف ہو گئی ہیں۔ اس دوران  کئی لوگوں نے ان کے چلنے کے انداز کا بھی مذاق اڑایا جس انداز میں وہ چل رہی ہیں اس ویڈیو میں  لوگوں کو آئیرا کے چلنے کا طریقہ پسند نہیں آیا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 08, 2021 04:16 PM IST