اپنا ضلع منتخب کریں۔

    شوہر سے طلاق لے کر اس ایکٹر کے ساتھ لیو اِن میں رہنے لگی تھیں کشمیرا شاہ، شادی کے بعد جھیلا کبھی نہ بھولنے والا یہ درد!

    شوہر سے طلاق لے کر اس ایکٹر کے ساتھ لیو اِن میں رہنے لگی تھیں کشمیرا شاہ، شادی کے بعد جھیلا کبھی نہ بھولنے والا یہ درد!

    شوہر سے طلاق لے کر اس ایکٹر کے ساتھ لیو اِن میں رہنے لگی تھیں کشمیرا شاہ، شادی کے بعد جھیلا کبھی نہ بھولنے والا یہ درد!

    کرشنا اور کشمیرا کی پہلی ملاقات جئے پور میں ہوئی تھی۔ دونوں ’اور پپو پاس ہوگیا‘ فلم میں ایک ساتھ کام کررہے تھے۔ فلم کی شوٹنگ کے بعد دونوں فری رہتے تھے اور ساتھ میں وقت گزارتے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ماڈل اور ڈانسر کشمیرا شاہ نے گوندا کے بھانجے اور کامیڈین کرشنا ابھیشک سے شادی کی ہے۔ کشمیرا اور ابھیشک کی لو اسٹوری کی شروعات 2005 میں ہوئی تھی۔ کشمیرا کی مانیں تو انہیں کرشنا سے لو ایٹ فرسٹ سائٹ ہوگیا تھا۔ جب کشمیرا کرشنا سے ملی تب وہ پہلے سے شادی شدہ تھیں۔ ان کی شادی فلم پروڈیوسر بریڈ لسٹرمین سے ہوئی تھی۔ کرشنا اور کشمیرا کی پہلی ملاقات جئے پور میں ہوئی تھی۔ دونوں ’اور پپو پاس ہوگیا‘ فلم میں ایک ساتھ کام کررہے تھے۔ فلم کی شوٹنگ کے بعد دونوں فری رہتے تھے اور ساتھ میں وقت گزارتے تھے۔ دونوں میں اس دوران دوستی ہوئی اور بات پیار تک جا پہنچی۔

      کرشنا کے ساتھ لیو ان میں رہیں کشمیرا
      جئے پور میں شوٹنگ کے دوران ہی دونوں کو پیار ہوگیا۔ ممبئی آکر بھی دونوں آئے دن ایک دوسرے سے ملنے لگے۔ آخرکار سال 2007 میں کشمیرا نے بریڈ لسٹرمین کو طلاق دے دیا اور کرشنا کے ساتھ لیو ان میں رہنے لگیں۔ اس وقت سبھی کو یہی لگتا تھا کہ کشمیرا نے کرشنا کی وجہ سے طلاق لیا ہے۔ حالانکہ اداکارہ اس بات کو سچ نہیں مانتی تھیں۔ ان کے مطابق، طلاق کی وجہ کچھ اور ہی تھی۔ آخرکار طویل عرصے تک ساتھ رہنے کے بعد دونوں نے سال 2013 میں شادی کرلی۔ اس کے بعد 2017 میں کشمیرا اور کرشنا دو جڑواں بیٹوں کے سروگیسی کی مدد سے والدین بنے۔ کشمیرا نے بتایا تھا کہ قدرتی طور پر کئی مرتبہ کوشش کرنے کے بعد جب بات نہیں بنی تب انہوں نے IVF کا سہارا لیا۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      14 مرتبہ ناکام رہی پریگننسی
      کشمیرا نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جب میں قدرتی طور پر حاملہ نہیں ہوئی تو میں نے آئی وی ایف ٹیکنالوجی کا بھی سہارا لیا۔ آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ میں 14 بار حاملہ ہونے میں ناکام رہی، میری صحت بھی خراب تھی، مجھے کافی مسائل تھے۔ وزن بھی بڑھ گیا تھا۔‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’بعد میں میرے لیے وزن کم کرنا بہت مشکل ہو گیا، میری کمر 24 سے 32 تک چلی گئی اور یہ مرحلہ میرے لیے بہت تکلیف دہ تھا، لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری۔ اسی دوران بہت سے لوگوں نے تبصرے کیے کہ میں فیگر کے لیے حاملہ نہیں ہورہی ہوں لیکن ایسا نہیں ہے۔ میں نے سب کچھ کرنے کی کوشش کی۔ میں واقعی میں سروگیٹ ماں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جس نے میرے بچوں کو جنم دیا اور بہت تکلیف اٹھائی۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: