سمتا پاٹل نے 80 کی دہائی میں کئی سوپر ہٹ فلموں میں کام کیا۔ سمتا ’بازار، ارتھ، آکروش‘ جیسی کئی فلموں میں کام کیا۔ سمتا پاٹل نے راج ببر سے شادی کی اور پہلے بچے پرتیک ببر کی پیدائش کے بعد ہی ڈیلیوریکے بعد انکا صرف 31 سال کی عمر میں دیہانت ہوگیا۔ 1982 میں امیتابھ بچن کے ساتھ آئی ’نمک حلال‘ بھی اداکارہ کی ہٹ فلم تھی۔ اس فلم کے گانے ’آج رپٹ جائیں‘ میں دونوں کی کیمسٹری خوب پسند کی گئی تھی۔ حالانکہ بہت کم لوگوں کو پتہ ہوگا کہ اس گانے کی شوٹنگ کے بعد گھر آکر سمتا پھوٹ پھوٹ کر روئی تھیں۔
رومانوی منظر سے گھبرائیں تھیں سمتا دراصل، سمتا نے اس گانے میں امیتابھ کے ساتھ کئی رومانوی مناظر کیے تھے۔ بارش میں بھیگتے ہوئے دونوں کو کچھ سنسنی خیز مناظر دینے پڑے، جس کے لیے اداکارہ کمفرٹیبل نہیں تھیں۔ اداکارہ کسی طرح گانے کی شوٹنگ میں کامیاب ہوگئیں لیکن گھر آکر وہ رات بھر ماں کی گود میں بہت روتی رہیں۔ سمتا کو امیتابھ کے ساتھ رومانوی سین کرنے پر افسوس ہے۔ اس کے بعد اداکارہ خاموشی سے رہنے لگیں۔ جب امیتابھ کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے سمتا کو سمجھایا کہ وہ اس طرح پریشان نہ ہوں، کیونکہ یہ گانے اور اسکرپٹ کی ڈیمانڈ تھی۔
امیتابھ بچن نے سمتا پاٹل کو پرسکون محسوس کروایا اور اداکارہ نے ان کی بات سمجھی۔ گانے کی شوٹنگ پر سمتا گئیں اور اچھے سے شوٹنگپوری کی۔ اس کے بعد امیتابھ بچن اور سمتا پاٹل کے درمیان گہری دوستی ہوگئی تھی۔ نمک حلالپرکاش مہرا کے ڈائریکشن میں بنی تھی۔ یہ فلم باکس آفس پر سوپر ہٹ ثابت ہوگئی تھی۔ اس کے بعد بگ بی اور سمتا ایک دوسرے کے اچھے دوست بن گئے تھے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔