ٹائیگر3 کے سیٹ پر زخمی ہونے کے بعد سلمان خان نے شیئر کی اپنی نئی تصویر، فینس نے کہا’ٹائیگر اِز بیک‘
ٹائیگر3 کے سیٹ پر زخمی ہونے کے بعد سلمان خان نے شیئر کی اپنی نئی تصویر، فینس نے کہا’ٹائیگر اِز بیک‘
سلمان خان کی 'ٹائیگر 3' میں کیٹرینہ کیف نظر آئیں گی۔ ساتھ ہی عمران ہاشمی بھی اس فلم کا حصہ ہیں، جو ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان بھی ایک کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔
بالی ووڈ کے سوپر اسٹار سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں فلم سیٹ پر چوٹ لگی تھی۔ اس درمیان سلمان خان نے اپنی ایک تازہ فوٹو پوسٹ کی ہے، جس پر فینس جم کر پیار برسا رہے ہیں۔
سلمان خان نے شیئر کی نئی تصویر سلمان خان نے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ بہت ہینڈسم نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں سلمان خان نیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور جاگر پہنے نظر آ رہے ہیں۔ ان کی تصویر کے پس منظر میں ایک دریا کا خوبصورت منظر بھی دکھایا گیا ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سلمان نے کیپشن میں لکھا، 'بوٹ ہو گیا'۔
سلمان کی اس تصویر کو جم کر لائیک اور شیئر کیا جارہا ہے۔ فینس کمنٹ سیکشن میں ایکٹر کی تعریف کرتے ہوئے تھک نہیں رہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا، ایک نمبر بھائی جان، دوسرے نے کمنٹ کیا، ’اُف۔۔۔ آئی لو یو سلمان۔‘ ایک اور یوزر نے لکھا، ٹائیگر از بیک۔ اس طرح فینس سلمان خان کی تعریف میں قصیدے پڑھ رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سلمان خان کی 'ٹائیگر 3' میں کیٹرینہ کیف نظر آئیں گی۔ ساتھ ہی عمران ہاشمی بھی اس فلم کا حصہ ہیں، جو ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان بھی ایک کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔ اس فرنچائز کے پہلے دو حصے 'ایک تھا ٹائیگر' اور 'ٹائیگر زندہ ہے' سوپر ہٹ ثابت ہوئے تھے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔