عرفان خان کی خراب طبیعت کی وجہ سے ملتوی ہوگئی تھی دیپکا پادوکون کےساتھ اس فلم کی شوٹنگ، انتقال کے بعد رہ گئی ادھوری
عرفان خان (Irrfan Khan) نےمافیا رانی اشرف خان عرف سپنا دیدی کی زندگی پر بننے والی بایوپک سائن کی تھی، جس میں ان کے ساتھ دیپکا پادوکون (Deepika Padukone) بھی نظر آنے والی تھیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 30, 2020 12:32 PM IST

عرفان خان کی خراب طبیعت کی وجہ سے ملتوی ہوگئی تھی دیپکا پادون کے ساتھ اس فلم کی شوٹنگ
ممبئی: بالی ووڈ اداکار عرفان خان (Irrfan Khan) نے ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال (Kokilaben Dhirubhai Ambani Hospital) میں بدھ کو آخری سانس لی۔ ان کے اچانک انتقال سے صرف بالی ووڈ انڈسٹری ہی نہیں بلکہ پورا ملک صدمے میں ہے۔ 53 سالہ عرفان خان کو منگل کو پیٹ کے انفیکشن (colon infection) کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ عرفان خان کافی طویل وقت سے بیمار چل رہے تھے۔ سال 2018 میں ان میں نیورواینڈوکرائن ٹیومر کا پتہ چلا تھا۔

عرفان خان کےساتھ دیپکا پادوکون بھی نظر آنے والی تھیں۔
فلم ڈائریکٹر وشال بھاردواج (Vishal Bhardwaj) نے فلم عرفان خان کی خراب طبیعت کے سبب فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی تھی، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ وہ ان کے ٹھیک ہونے کا انتظار کریں گے اور فلم عرفان خان کے ساتھ ہی پوری ہوگی۔
وشال بھاردواج (Vishal Bhardwaj) نے سال 2017 میں اس فلم کا اعلان کیا تھا اور دیپکا پادوکون اور عرفان خان نے فلم کے لئے تیاری بھی شروع کردی تھی، لیکن عرفان خان کی صحت کو دیکھتے ہوئے فلم غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردی گئی تھی، لیکن بدقسمتی سے عرفان خان کے اچانک انتقال کے بعد اب یہ فلم ادھوری رہ گئی۔ عرفان خان کو آخری بار ہومی ادزانیہ کی ’انگریزی میڈیم’ میں دیکھا گیا تھا، جو گزشتہ ماہ ریلیز ہوئی تھی۔