உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدھارتھ شکلا کے انتقال کے بعد ممبئی ہمیشہ کے لئے چھوڑ رہی ہیں شہناز گل؟ جانیں کیا ہے حقیقت

    دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانا کو ہائی کورٹ سے بڑی راحت، اپنے عہدے پر بنے رہیں گے

    دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانا کو ہائی کورٹ سے بڑی راحت، اپنے عہدے پر بنے رہیں گے

    سوشل میڈیا پر شہناز گل (Shehnaaz Gill) کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں بتایا جا رہا ہے کہ شہناز گل نے ہمیشہ کے لئے ممبئی چھوڑنے کا پلان بنایا ہے۔ اس سے سڈناز کے مداح کافی فکر مند ہوگئے ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: شہناز گل (Shehnaaz Gill) نے سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کے انتقال کے بعد اپنے مداح، سوشل میڈیا اور یہاں تک کہ اپنے کام سے بھی دوری بنالی تھی، جس کے سبب ان کے قریبی لوگوں سے لے کر مداح تک کو ان کی فکر ستا رہی تھی۔ حالانکہ تقریباً ایک ماہ سے بھی زیادہ وقت تک سب سے دوری بنائے رکھنے کے بعد اب دھیرے دھیرے وہ معمول کے مطابق زندگی پر واپس لوٹ رہی ہیں۔ وہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’حوصلہ رکھ‘ (Honsla Rakh) کے پرموشن میں مصروف ہیں۔

      سوشل میڈیا پر شہناز گل کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، وائرل ہوئے ویڈیو میں بتایا جا رہا ہے کہ شہناز گل نے ہمیشہ کے لئے ممبئی چھوڑنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ اس سے سڈناز کے مداح کافی فکر مند ہوگئے ہیں، لیکن یہ مکمل حقیقت نہیں ہے۔ Spotboye کے مطابق، ان افواہوں اور رپورٹوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ وائرل ویڈیو کو ایک Youtube چینل کے ذریعہ بنایا گیا ہے، جو اس طرح کے آدھے ادھورے ویڈیو کے لئے جانا جاتا ہے۔ یہاں دیکھیں ویڈیو۔



      حال ہی میں سیٹ پر پہنچیں شہناز گل کے چہرے پر مایوسی واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔ حالانکہ وہ مسکرانے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن مداح ان کی آنکھوں کی مایوسی فوراً بھانپ گئے۔ شہناز گل کا ایسا ہی حال فلم کے پرموشن کے دوران بھی دیکھنے کو ملا تھا۔ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، ’اس لڑکی میں ہماری جان بستی ہے‘۔ وہیں ایک دیگر صارف نے لکھا، ’بھگوان (خدا) آپ کو خوش رکھے، آپ کو طاقت اور خوشی ملے‘۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)






      گزشتہ دنوں دلجیت دوسانجھ نے شہناز گل کے ساتھ ایک اور ویڈیو شیئر کیا تھا، جس میں ان کے ساتھ سونم باجوا بھی نظر آئی تھیں۔ ویڈیو ان کی فلم پرموشن کا ہے، جس میں تینوں ساتھ میں مستی کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔ حوصلہ رکھ دشہرے (15 اکتوبر) کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ اپنا ورک کمٹمنٹ پورا کرنے کے لئے شہناز گل 7 اکتوبر کو لندن روانہ ہوئی تھیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: