چھوٹے پردے کی ڈرامہ کوئن راکھی ساونت ان دنوں اپنی نجی زندگی کو لے کر موضوع بحث بنی ہوئی ہیںَ انہوں نے حال ہی میں اپنے شوہر عادل خان درانی پر کئی سنگین الزام لگاتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے 7 فروری کو عادل کو گرفتار کرلیا تھا۔ اب پولیس نے عادل خان کو اندھیری کورٹ میں پیش کیا ہے۔
راکھی کی شکایت پر پولیس نے عادل کو کیا گرفتار رپورٹ کے مطابق گرفتاری کے بعد پولیس بدھ کو عادل خان کو اندھیری عدالت لے گئی ہے جہاں عدالت سے ان کے ریمانڈ کا مطالبہ کیا جائے گا۔ حال ہی میں راکھی اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرانے ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن پہنچی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے فوری طور پر راکھی کے شوہر عادل کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا تھا۔
راکھی نے عادل پر لگائے مارپیٹ کرنے کے الزام
راکھی ساونت کے بھائی عادل کو لے کر انکشاف کرچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عادل خان نے ماں جیا بھیڑا کے انتقال کے دن راکھی ساونت کے ساتھ مارپیٹ کی تھی۔ عادل خان کی گرفتاری کے بعد راکھی ساونت کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ، ’عادل کو گرفتار کرلیا گیا ہے کیونکہ میں نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ یہ کوئی ڈرامہ نہیں ہے۔ اس نے میری زندگی خراب کردی ہے۔ اس نے میرے ساتھ مارپیٹ کی۔ اس نے میرے پیسے لے لیے۔‘
راکھی ساونت نے واحد علی نامی یوٹیوبر کے ساتھ بات چیت میں حال ہی میں اپنے شوہر عادل درانی خان پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا۔ راکھی کا کہنا ہے کہ عادل کا تنو چندیل کے ساتھ افیئر ہے۔ جب راکھی بگ باس مراٹھی کا حصہ تھیں تو اس نے عادل کو 10 لاکھ نقد دیے، یہ رقم راکھی نے اپنی والدہ جیا بھیڑا کے علاج کے لیے دیے تھے، جسے عادل نے اسپتال میں خرچ نہ کر کے ضبط کر لیے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔