உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدھارتھ شکلا کے جانے کے بعد ایسے گزر رہا ہے شہنازگل کا ایک ایک پل، کسی سے بات نہیں کر رہی ہے اداکارہ

    سدھارتھ شکلا کے جانے کے بعد ایسے گزر رہا ہے شہنازگل کا ایک ایک پل، کسی سے بات نہیں کر رہی ہے اداکارہ

    سدھارتھ شکلا کے جانے کے بعد ایسے گزر رہا ہے شہنازگل کا ایک ایک پل، کسی سے بات نہیں کر رہی ہے اداکارہ

    سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کے اچانک انتقال نے سبھی کو حیران کردیا ہے، خاص طور پر ان کی سب سے خاص دوست شہناز گل (Shehnaz Gill) کو۔ اداکارہ ابھی بھی صدمے میں ہے اور اس حقیقت کو قبول نہیں کر پا رہی ہیں کہ ان کے دوست سدھارتھ شکلا ہمیشہ کے لئے چلے گئے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کے اچانک انتقال نے سبھی کو حیران کردیا ہے، خاص طور پر ان کی سب سے خاص دوست شہناز گل کو۔ اداکارہ ابھی بھی صدمے میں ہے اور اس حقیقت کو قبول نہیں کر پا رہی ہیں کہ ان کے دوست سدھارتھ شکلا ہمیشہ کے لئے چلے گئے ہیں، جو لوگ سدھارتھ شکلا کے گھر گئے تھے، انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ شہناز گل (Shehnaaz Gill) کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ وہ پوری طرح صدمے میں ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ میں یہ بتایا گیا کہ شہنازگل ٹھیک سے سو نہیں رہی ہیں، ٹھیک سے کھانا بھی نہیں کھا رہی ہیں اور بڑی مشکل سے کسی سے بات کر رہی ہیں۔

      Leading daily کے ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ، ’اس نقصان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے اور شہناز گل کچھ وقت کے لئے صدمے میں ہی رہیں گی۔ افسوس کی بات ہے کہ وہ ٹھیک سے سو نہیں رہی ہیں، مناسب مقدار میں کھانا نہیں کھا رہی ہیں اور مشکل سے کسی سے بات کر رہی ہیں۔ انہیں اس حالت میں اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔ سدھارتھ شکلا کی ماں بھی اس مشکل گھڑی میں شہناز گل کا ساتھ نہیں چھوڑ رہی ہیں اور اداکارہ کو اس وقت سے لڑنے کے لئے ہمت دے رہی ہیں‘۔

      سدھارتھ شکلا کی سب سے خاص دوست شہناز گل کو ابھی بھی صدمے میں ہیں اور اس حقیقت کو قبول نہیں کر پا رہی ہیں کہ ان کے دوست سدھارتھ شکلا ہمیشہ کے لئے چلے گئے ہیں۔
      سدھارتھ شکلا کی سب سے خاص دوست شہناز گل کو ابھی بھی صدمے میں ہیں اور اس حقیقت کو قبول نہیں کر پا رہی ہیں کہ ان کے دوست سدھارتھ شکلا ہمیشہ کے لئے چلے گئے ہیں۔


      رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہنازگل (Shehnaaz Gill) نے ہی سدھارتھ شکلا کو ان کی موت کی حالت میں پایا گیا تھا۔ اس گھڑی کو شہناز گل اپنے دل سے نکال نہیں پا رہی ہیں۔ شمشان گھاٹ سے آئی شہناز گل کی تصاویر نے سبھی کی آنکھیں نم کردی تھیں۔ اے بی پی نیوز کو دیئے انٹرویو میں راہل مہاجن (Rahul Mahajan) نے شہناز گل کی حالت کے بارے میں بتایا تھا اور کہا تھا کہ وہ اداکارہ کو اتنی بری حالت میں دیکھ کر کانپ گئے تھے۔ انہوں نے آگے بتایا تھا کہ شہنازگل کی حالت کافی خراب ہے اور وہ صدمے میں ہیں۔

      واضح رہے کہ سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کے مداح سوشل میڈیا کے ذریعہ انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ اداکارکے لئے آج ان کی فیملی (Sidharth Shukla Family) نے تعزیتی نشست رکھی ہے۔ ان سب کے درمیان سدھارتھ شکلا کی فیملی نے پیرکو ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے سبھی سے فیملی کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی گزارش کی ہے۔ سدھارتھ شکلا کے اہل خانہ کے ذریعہ جاری بیان میں کہا گیا، ’برائے مہربانی سبھی فیملی کی پرائیویسی کا احترام کریں‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: