’وہ 50 کی ہیں اور میں 57 کا۔۔۔‘، روپالی کے ساتھ دوسری شادی پر آشیش ودیارتھی نے کہا-’عمر معنی نہیں رکھتی‘

عمر معنی نہیں رکھتی‘،روپالی کے ساتھ دوسری شادی پر آشیش ودیارتھی نے کہا-’’وہ 50 کی ہیں اور میں 57 کا۔۔۔‘،

عمر معنی نہیں رکھتی‘،روپالی کے ساتھ دوسری شادی پر آشیش ودیارتھی نے کہا-’’وہ 50 کی ہیں اور میں 57 کا۔۔۔‘،

انہوں نے بتایا کہ وہ اور پیلو اپنی شادی سے خوش نہیں تھے۔ ایسے میں دونوں نے ایک دوسرے سے بات چیت کر کے اتفاق سے الگ ہونے کا فیصلہ لیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    بالی ووڈ ایکٹر آشیش ودیارتھی نے عمر کے اس پڑاو میں اپنی دوسری شادی سے فینس کو چونکا دیا ہے۔ انہوں نے بزنس مین روپالی  برووا کے ساتھ شادی کی ہے۔ آشیش اور روپالی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے ہیں۔ اب آشیش ودیارتھی نے شادی کے بعد اپنا ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے، جس میں وہ کہتے ہیں کہ عمر معنی نہیں رکھتی۔

    آشیش ودیارتھی نے شیئر کیا اپنا ویڈیو

    آشیش ودیارتی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کہتے ہیں، ’’میں نے کائنات سے ایک ساتھی کی مانگ کی تھی اور میں کسی سے ملا۔ ان سے بات کرنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں اپنی پوری زندگی ان کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔ ان کا نام روپالی برووہ ہے۔



    عمر معنی نہیں رکھتی ہے میرے دوست!

    اداکار نے آگے کہا، بات چیت کے دوران ہمیں ایک دوسرے کے بارے میں کچھ دلچسپ پتہ چلا اور پھر ہم نے سوچا کہ ہم بطور میاں بیوی ایک ساتھ چل سکتےہیں۔ اس لیے روپالی اور میں نے شادی کرلی۔ وہ 50 کی ہیں اور میں 57 کا ہوں۔ 60 کا نہیں، لیکن عمر معنی نہیں رکھتی ہے میرے دوست۔ ہم میں سے ہر ایک خوش رہ سکتاہے۔ ہماری عمر چاہے جو بھی ہو، ہے ناں؟ آئیے اس بات کا احترام کریں کہ لوگ اپنی زندگی کیسے جی رہے ہیں۔‘



    یہ بھی پڑھیں:

    60 سال کی عمر میں دولہا بنا یہ مشہور اداکار، کئی فلموں میں نبھا چکا ہے ویلن کا کردار

    یہ بھی پڑھیں:

    فہد احمد کی پہلی بیوی کو لیکر بیوی سورا بھاسکر نے کھولا بڑا راز، شیئر کی سوتن کی تصویر

    پہلی بیوی سے اتفاق سے لیا طلاق

    اس کے علاوہ آشیش ودیارتھی نے اپنی پہلی بیوی پیلو ودیارتھی کو لے کر بھی بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اور پیلو اپنی شادی سے خوش نہیں تھے۔ ایسے میں دونوں نے ایک دوسرے سے بات چیت کر کے اتفاق سے الگ ہونے کا فیصلہ لیا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: