உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایشوریہ رائے بچن سے دبئی کی سڑکوں پر ٹکرائیں پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان، تصویر شیئر کرکے کہی یہ بات

    ایشوریہ رائے بچن سے دبئی کی سڑکوں پر ٹکرائیں پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان

    ایشوریہ رائے بچن سے دبئی کی سڑکوں پر ٹکرائیں پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان

    ایشوریہ رائے بچن (Aishwarya Rai Bachchan) نے ’پیرس فیشن ویک 2021‘ (L'Oreal Paris Week) میں حصہ لیا تھا، جہاں انہوں نے اپنی خوبصورت اداوں سے ہر کسی کو دیوانہ بنا دیا تھا۔ اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔

    • Share this:
      ممبئی: حال ہی میں ایشوریہ رائے بچن (Aishwarya Rai Bachchan) نے ’پیرس فیشن ویک 2021‘ (L'Oreal Paris Week) میں حصہ لیا تھا، جہاں انہوں نے اپنی خوبصورت اداوں سے ہر کسی کو دیوانہ بنا دیا تھا۔ اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔ اس دوران دبئی کی سڑکوں پر ایشوریہ رائے بچن کی ایک خاص فین ان سے ٹکرا گئیں۔ وہ خاص فین کوئی اور نہیں بلکہ پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان (Pakistani actress Sadia Khan) ہیں۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

      ایشوریہ رائے بچن (Aishwarya Rai Bachchan) کی عاجزی سے متاثر ہوکر سعدیہ خان (Pakistani actress Sadia Khan)  نے سوشل میڈیا (Social Media) پر دونوں کی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے کیپشن دیتے ہوئے لکھا، ’بس زمین پر سب سے خوبصورت اور سب سے شائستہ خاتون سے ٹکرائی‘۔ ایشوریہ رائے بچن کی فین فالوئننگ کے بارے میں تو ہم سب جانتے ہیں۔ ملک ہی نہیں بیرون ممالک میں بھی اداکارہ کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ وہ جہاں بھی جاتی ہیں، ان کے مداح انہیں مل ہی جاتی ہیں۔ یہاں دیکھیں پوسٹ۔

      سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ تصویر کریڈٹ:  @sadiakhanofficial instagram
      سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ تصویر کریڈٹ:  @sadiakhanofficial instagram


      سعدیہ خان (Sadia Khan) نے مزید بتایا کہ جب ایشوریہ رائے بچن (Aishwarya Rai Bachchan) نے ان کی تعریف کی تو وہ کیسے شرما گئیں۔ انہوں نے لکھا، ’میں نے ایک سیکنڈ کے لئے اپنا سر نیچے کیا جب، انہوں نے کہا کہ بھگوان (خدا) آپ کا بھلا کریں۔ تم بہت خوبصورت ہو‘۔ اب مجھے معلوم ہے کہ میں خوبصورت ہوں‘۔ آپ کو بتادیں کہ لوریل پیرس 2021 وومنس ویئر اسپرنگ / سمر 2022 شو کے لئے کئی سیلبس نے ریمپ واک کیا۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو ایشوریہ منی رتنم کی میگنم اوپس پوترین سیلون پارٹ ون کے ساتھ سلور اسکرین پر واپسی کر رہی ہیں۔ فلم عارضی طور پر 2022 میں ریلیز ہوگی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: