Ponniyin Selvan Trailer:ایشوریہ رائے کی فلم پوننین سیلون کا ٹریلر ہوا لانچ، سنہاسن کے لئے ہوگی گھمسان کی جنگ
Ponniyin Selvan Trailer Launch: ایشوریا دوہرے کردار میں نظر آئیں گی۔ وہ پجھوور کی شہزادی رانی نندنی کا کردار ادا کریں گی۔
Ponniyin Selvan Trailer Launch: ایشوریا دوہرے کردار میں نظر آئیں گی۔ وہ پجھوور کی شہزادی رانی نندنی کا کردار ادا کریں گی، جو انتقام لینے کے مشن پر ہیں، ساتھ ہی تاریخی ڈرامے میں منداکنی دیوی کا بھی کردار نبھائیں گی۔
Ponniyin Selvan Trailer Launch:منی رتنم کی تاریخی ڈرامہ فلم پوننین سیلون (Ponniyin Selvan) ان دنوں چرچا میں ہے۔ فلم کا ٹریلر لانچ کردیا گیا ہے۔ ٹریلر پانچ الگ الگ زبانوں تمل، تلوگو، ملیالم، ہندی اور کنڑ میں ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم میں 10ویں صدی کے چولوں کی تاریخ کو دکھایا گیا ہے۔ پوننین سیلون میں ایشوریہ رائے بچن رانی نندنی کے کردار میں ہیں۔ رانی نندنی کے کردار میں ایشوریہ بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ فلم 30 ستمبر کو سینما گھروں میں دستک دے گی۔
Ponniyin Selvan ہندوستان کی تاریخ کی 'سب سے بڑی' سلطنت ’چولا سلطنت‘ کی کہانی پر مبنی ہے۔ یہ آسمان میں دمدار ستارے کے مناظر کے ساتھ شروع ہوتا ہے اور یہ شاہی خون کی قربانی مانگتا ہے۔ فلم میں چیان وکرم ادیتھا کریکلن کے کردار میں ہیں جب کہ جیام روی ارون موجھی ورمن اور کارتی بطور ونتھیاتھیون کے کردار نبھاتے نظر آرہے ہیں۔ تینوں افراد تلواریں چلاتے ہیں، گھوڑوں پر سوار ہوتے ہیں، مہم جوئی اور خفیہ مشنوں پر جاتے ہیں اور دور دراز ممالک کی شہزادیوں سے ملتے ہیں، بشمول تریشا کرشنن، جو کنڈاوائی کا کردار ادا کرتی نظر آرہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
ایشوریا دوہرے کردار میں نظر آئیں گی۔ وہ پجھوور کی شہزادی رانی نندنی کا کردار ادا کریں گی، جو انتقام لینے کے مشن پر ہیں، ساتھ ہی تاریخی ڈرامے میں منداکنی دیوی کا بھی کردار نبھائیں گی۔ ان کے علاوہ شوبھیتا دھلی پالا بھی فلم کا حصہ ہیں۔ وہ منی رتنم کے اگلے پین انڈیا پروجیکٹ میں وناتھی کا ذہین اور شائستہ ملکہ کا کردار ادا کرنے کے لیے بالکل تیار ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔