ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ایشوریہ رائے اور ارادھیا نے دی کورونا وائرس کو شکست، اسپتال سے مل گئی چھٹی

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن (Aishwarya Rai Bachchan) اور ان کی بیٹی ارادھیا بچن (Aaradhya Bachchan) ممبئی کے ناناوتی اسپتال سے ڈسچارج ہوگئی ہیں۔ 12 جولائی کو ایشوریہ رائے اور ارداھیا کورونا سے متاثر پائی گئی تھیں۔

  • Share this:
ایشوریہ رائے اور ارادھیا نے دی کورونا وائرس کو شکست، اسپتال سے مل گئی چھٹی
ایشوریہ رائے اور ارادھیا نے دی کورونا وائرس کو شکست، اسپتال سے مل گئی چھٹی

ممبئی: کورونا وائرس سے متاثر ہوئیں بالی ووڈ اداکارہ اور امیتابھ بچن کی بہو ایشوریہ رائے بچن (Aishwarya Rai Bachchan) اور ان کی بیٹی ارادھیا رائے بچن (Aaradhya Bachchan) کو ناناوتی اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ صدی کے مہانائک امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کے کووڈ -19 سے متاثر پائے جانے کے بعد بہو ایشوریہ رائے اور پوتی ارادھیا بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی تھیں۔


واضح رہےکہ 11 جولائی کو امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے۔ اس کے بعد 12 جولائی کو ایشوریہ اور ارادھیا بھی کورونا پازیٹیو ملے۔ دونوں میں پہلے اس بیماری کے علامات نہیں تھے، اس لئے وہ دونوں گھر میں کوارنٹائن ہوگئی تھیں۔ وہیں طبیعت خراب ہونے کے بعد دونوں کو بھی ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔


 




امیتابھ بچن کئی بار ادا کیا ہے مداحوں کا شکریہ

واضح رہے کہ امیتابھ بچن ان دنوں کورونا وائرس انفیکشن سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ وہ ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل ہیں۔ انہوں نے خود ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی تھی۔ امیتابھ بچن کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد سے ہی مداح اور قریبی لوگ ان کی سلامتی کے لئے دعا کر رہے ہیں۔ وہیں، سوشل میڈیا کے ذریعہ امیتابھ بچن مداحوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس دوران وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ لاکھوں مداح کے تئیں کئی بار شکریہ ادا کرچکے ہیں۔

امیتابھ بچن کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد سے ہی مداح اور قریبی لوگ ان کی سلامتی کے لئے دعا کر رہے ہیں۔
امیتابھ بچن کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد سے ہی مداح اور قریبی لوگ ان کی سلامتی کے لئے دعا کر رہے ہیں۔


حال ہی میں کئی فلمی ستارے ہوئے کورونا پازیٹیو

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا قہر عام لوگوں سے لے کر خاص لوگوں تک، سبھی لوگوں کے درمیان تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گزشتہ کچھ وقت میں اس خطرناک وائرس نے کئی فلمی ہستیوں کو اپنی چپیٹ میں لے لیا ہے۔ حال ہی میں بچن فیملی کے علاوہ اداکار انوپم کھیر کے گھر میں 4 لوگ کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ ان کی ماں دلاری کھیر، بھائی راجو، بھابھی اور بھتیجی کو کورونا پازیٹیو پایا گیا تھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 27, 2020 04:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading