’ائے دل ہے مشکل‘کے ڈائیلاگ پر ایشوریہ رائے کی ہمشکل کا ویڈیو ہوا وائرل، یوزرس بولے-OMG Aish
ایشوریہ رائے کی ہوبہو کاپی ہے آشیتا راتھوڑ۔
Aishwarya Rai Doppelganger Video: آشیتا راتھوڑ کو دیکھ کر لوگوں کی زباں سے سب سے پہلے یہ نکلتا ہے، ‘ارے آپ تو بالکل ایشوریہ کی طرح نظر آتی ہو۔‘ ایشوریہ کی طرح ایک اداکارہ اسنیہا اُلال بھی دکھائی دیتی تھیں۔
Aishwarya Rai Doppelganger Video: ایشوریہ رائے کی ہم شکل کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں۔ ہوبہو ایشوریہ رائے کی طرح نظر آنے والی آشیتا راتھوڑ (Aashita Rathore) کی بھی آنکھیں ایشوریہ کی طرح نیلی ہیں ساتھ ہی وہ ایشوریہ کی طرح دلکش اداوں کے ساتھ اُن کی کاربن کاپی لگتی ہیں۔ اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر انہیں بے شمار پیار بھی ملتا ہے۔
آشیتا کا ایک تازہ ترین ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ ایک بار پھر ایشوریہ کی فلم کے ڈائیلاگز پر اداکاری کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ایشوریہ کی طرح آشیتا کو بھی اداکاری اور ڈانس کا شوق ہے۔ وہ اکثر ان کی فلموں کے ڈائیلاگ اور گانوں پر پرفارم کرتی نظر آتی ہیں۔ ’درد، درد کو ڈھونڈ ہی لیتا ہے۔۔۔‘ پر ایکٹنگ کرتی آئی نظر
آشیتا اپنے تازہ ویڈیو میں ایشوریہ کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کے ایک مشہور ڈائیلاگ پر ایکٹنگ کرتی نظر آئی ہیں۔ آڈیو اوریجنل رکھا گیا ہے اور ڈائیلاگ ایشوریہ کی آواز میں کچھ اس طرح ہے۔ درد ، درد کو ڈھونڈ ہی لیتا ہے۔ اس پر رنبیر کپور کہتے ہیں سنائی دیتے ہیں۔۔۔۔ چرا لوں کیا؟
2016 میں ریلیز ہونے والی کرن جوہر کی فلم 'اے دل ہے مشکل' میں ایشوریہ اور رنبیر کے ساتھ انوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم میں ایشوریہ کے ڈائیلاگ پر آشیتا کی تازہ ترین ویڈیو بھی مداحوں کی جانب سے پسند کی جا رہی ہے۔ ان کے اس ویڈیو پر لوگ ہارٹ اور فائر ایموجی بھیج رہے ہیں۔
آشیتا راتھوڑ کو دیکھ کر لوگوں کی زباں سے سب سے پہلے یہ نکلتا ہے، ‘ارے آپ تو بالکل ایشوریہ کی طرح نظر آتی ہو۔‘ ایشوریہ کی طرح ایک اداکارہ اسنیہا اُلال بھی دکھائی دیتی تھیں۔ ان کو لے کر سلمان خان نے فلم بھی بنائی تھی، مگر وہ نہیں چل پائی اور اداکارہ بھی کہیں گم ہو گئیں۔ ایشوریہ کی طرح نظر آنے پر آشیتا سے بھی اکثر سوال پوچھا جاتا ہے کہ کب وہ سلمان کی فلم میں کام کرنے جارہی ہیں۔ فی الحال آشیتا کی سوشل میڈیا پر مقبولیت بڑھتی ہی جارہی ہے۔ دیکھتے ہیں ان کی زندگی آگے کیا موڑ لیتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔