کیا ہوا جب ابھیشیک بچن کی ایکس کرشمہ سے ہوا ایشوریہ کا آمنا سامنا-وائرل ہوئیں تصویریں
کیا ہوا جب ابھیشیک بچن کی ایکس کرشمہ سے ہوا ایشوریہ کا آمنا سامنا-وائرل ہوئیں تصویریں
کرشمہ کپور نے انسٹاگرام پر ایشوریہ اور مادھوری دکشت کے ساتھ ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی تھی۔ فوٹو میں کرشمہ اور ایشوریہ ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
بالی ووڈ میں جمعرات کی رات مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے اپنے گھر پر ایک شاندار پارٹی ہوسٹ کی تھی۔ اس پارٹی میں بالی ووڈ کے بڑی بڑی ہستیوں نے شرکت کی۔ وہیں بچن خاندان کی بہو ایشوریہ رائے بھی شوہر ابھیشک بچن کے ساتھ پارٹی میں شرکت کی۔
پارٹی میں بالی ووڈ کے اس اسٹار کپل نے نہایت ہی شاہی انداز میں انٹری لی تھی۔ منیش ملہوترا کے دیوالی بیش میں ایشوریہ نے بے بی پنک شرارا سیٹ پہنا تھا تو وہیں ابھیشک لال کرتا پائجامہ میں ٹریڈیشنل اوتار میں نظر آئے۔ حالانکہ اس پارٹی میں کپور خاندان سے بھی لوگ شامل ہوئے تھے ایسے میں پارٹی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
ایک فریم میں نظر آئیں کرشمہ اور ایشوریہ کرشمہ کپور نے انسٹاگرام پر ایشوریہ اور مادھوری دکشت کے ساتھ ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی تھی۔ فوٹو میں کرشمہ اور ایشوریہ ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ دونوں اداکارہ مسکرارہی ہیں، یہ نظارہ دیکھ کر سوشل میڈیا یوزرس کو جھٹکا لگا ۔ دونوں کو ایک ساتھ ایک ہی فریم شیئر کرتے دیکھ کر فینس بھی حیران رہ گئے۔
جب ابھیشک کی ایکس سے ملی ایشوریہ منیش ملہوترا کی دیوالی پارٹی میں ایشوریہ کے سامنے ان کے شوہر ابھیشک کی ایکس کو سامنے سے آتا دیکھ کر اداکارہ نے انہیں خوشی سے گلے لگایا۔ اتنا ہی نہیں دونوں نے ساتھ میں ہیپی سیلفی کے لیے پوز بھی دیا۔ تصویر میں کرشمہ نے لال رنگ کی جھلملاتی ساڑی پہنی تھی جس میں وہ بے حد خوبصورت نظر آرہی تھی۔ وہیں ڈانس دیوا مادھوری نے نیلے رنگ کی ساڑی پہن رکھی تھی۔ لولو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا، ’او جی کے ساتھ ایک بار پھر سے جڑنے کا موقع ملا۔ aboutlastnight#۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔