உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Aishwarya Raiکوجب ماڈلنگ کے لئے ملے تھے صرف 1500روپے، اب وائرل ہورہی ہیں یہ تصاویر

    میگزین کے کوور پیج کے لئے ایشوریہ رائے بچن نے کی تھی ماڈلنگ۔

    میگزین کے کوور پیج کے لئے ایشوریہ رائے بچن نے کی تھی ماڈلنگ۔

    Aishwarya Rai Bachchan Modelling: ایشوریہ رائے بچن کے کریئر کے ابتدائی دور کے ماڈلنگ بل کی ایک کاپی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ یہ بل 23 مئی 1992 کا ہے، یعنی 1994 میں مس ورلڈ کا اعزاز حاصل کرنے سے تقریباً دو سال پہلے کا۔ اس بل میں دیکھا گیا ہے کہ اداکارہ کو ایک میگزین کی شوٹنگ کے کام کے عوض 1500 روپے ملے تھے۔

    • Share this:
      Aishwarya Rai Bachchan Modelling:بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے بچن کے کریئر کے ابتدائی دور کے ماڈلنگ بل کی ایک کاپی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ یہ بل 23 مئی 1992 کا ہے، یعنی 1994 میں مس ورلڈ کا اعزاز حاصل کرنے سے تقریباً دو سال پہلے کا۔ اس بل میں دیکھا گیا ہے کہ اداکارہ کو ایک میگزین کی شوٹنگ کے کام کے عوض 1500 روپے ملے تھے۔

      Reddit پر، بل کی ایک کاپی اور اداکارہ کی جانب سے کیے گئے کام کی تفصیلات شیئر کی گئیں ہیں، جس میں انکشاف کیا گیا کہ ایشوریا، جو اس وقت 'تقریباً 18 سال' کی تھیں، ایک میگزین کیٹلاگ شوٹ کے لیے کرپا کریشنز نامی فرم میں ایک ماڈل کے طور پر کام کرنے پر راضی ہوئی تھیں۔ بل میں ایشوریہ کی سائین بھی ہے جو بتاتا ہے کہ ڈیل ممبئی میں ہوئی تھی۔


      ومل اپادھیائے نامی ایک ٹویٹر صارف نے میگزین شوٹ کی تصاویر ٹویٹر پر شیئر کیں جن میں کیٹلاگ فوٹوز اور میگزین کے سرورق بھی شامل ہیں۔ ٹویٹ میں لکھا گیا، 'ہیلو، آج میں اپنے شائع کردہ فیشن کیٹلاگ کی 30 ویں سالگرہ منا رہا ہوں۔ ایشوریا رائے، سونالی بیندرے، نکی انیجا، تیجسوینی کولہاپورے اس کیٹلاگ (sic) کے لیے تیار کی گئیں کچھ ماڈلس تھیں۔


      یہ بھی پڑھیں:

      Salman Aishwarya Break Up:جب چلتے چلتے کے سیٹ پر سلمان خان نے مچایا تھا ہنگامہ




      یہ بھی پڑھیں:
      جب بونی کپور نے کرلی تھیSrideviسے دوسری شادی،پہلی بیوی کا تھا ایسا ردعمل!

      آپ کو بتادیں کہ 1994 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ایشوریا نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز 1997 سے کیا، حالانکہ ان کی پہلی فلم تمل تھی جس کا نام 'Iruvar' تھا۔ اور پیار ہوگیا نامی فلم سے انہوں نے ہندی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے بعد اداکارہ نے ہم دل دے چکے صنم، محبتیں، دیوداس، خاکی، گرو جیسی کئی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ تاہم شادی کے بعد ایشوریہ نے فلموں سے کچھ دوری اختیار کرلی ہے۔ حال ہی میں ایشوریا نے کانز 2022 میں شرکت کی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: