உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریلیز سے پہلے ہی پونیان سیلون نے کمائے کروڑوں روپے، بمپر اوپننگ کے لئے تیار ہے ایشوریہ رائے کی فلم

    ریلیز سے پہلے ہی پونیان سیلون نے کمائے کروڑوں روپے، بمپر اوپننگ کے لئے تیار ہے ایشوریہ رائے کی فلم

    ریلیز سے پہلے ہی پونیان سیلون نے کمائے کروڑوں روپے، بمپر اوپننگ کے لئے تیار ہے ایشوریہ رائے کی فلم

    منی رتنم کی فلم پونیان سیلون سینما گھروں میں ریلیز کے لئے تیار ہے۔ 30 ستمبر کو یہ فلم بڑے پردے پر ریلیز ہورہی ہے۔ ساوتھ کے شائقین میں فلم کو لے کر کافی کریز ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      کافی عرصے سے ایشوریہ رائے کی فلم پونیان سیلون موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ فلم کو کافی بڑے سطح پر بنایا گیا ہے۔ فینس ایشوریہ کو طویل عرصے بعد ایک نئے اوتار میں دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔ وہیں جیسے جیسے فلم کی ریلیز قریب آرہی ہے، اس کی ایڈوانس بکنگ بھی اپنی رفتار پکڑتی دکھ رہی ہے۔ ریلیز سے پہلے ہی فلم نے کافی کلیکشن کرلیا ہے۔

      منی رتنم کی فلم پونیان سیلون سینما گھروں میں ریلیز کے لئے تیار ہے۔ 30 ستمبر کو یہ فلم بڑے پردے پر ریلیز ہورہی ہے۔ ساوتھ کے شائقین میں فلم کو لے کر کافی کریز ہے۔ یہ ایک پین اندیا فلم ہے، ایسے میں امید یہی ہے کہ فلم کو باکس آفس پر بھی اچھا رسپانس ملے گا۔ ویسے اس فلم نے اپنی ریلیز سے پہلے ہی کمال دھانا شروع کردیا ہے۔

      ایڈوانس بکنگ سے ہوا فائدہ
      پونیان سیلون کی ایڈوانس بکنگ لگ بھگ ایک ہفتہ پہلے ہی شروع ہوچکی ہے۔ فلم نے ایڈوانس بکنگ کے ذریعے اچھی خاسی رقم کمالی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، تمل ورژن میں پہلے دن کے لئے فلم کے لگ بھگ 10 کروڑ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ وہیں تیلگو، ہندی اور ملیالم زبانوں میں فلم کے قریب 1 کروڑ سے زیادہ ٹکٹ بیچے گئے ہیں۔ اس حساب سے فلم کی ایوانس بکنگ کلیکشن 11 کروڑ سے زیادہ ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      جدوجہدکے دنوں کویادکرکے جبRubina Dilaikہوئیں جذباتی،اس وجہ سے ڈائریکٹرسے سننی پڑی تھی گالی

      یہ بھی پڑھیں:
      جینیفروینگیٹ پرکرن سنگھ گروورکے ساتھ طلاق کانہیں پڑاکوئی اثر،آج بھی جیتی ہیں پرتعیش زندگی

      ایسے میں یہ اعدادوشمار اسی سال ریلیز ہوئی کمل ہاسن کی وکرم کو بھی مات دے گیا ہے، جس نے ریلیز سے پہلے ایوانس بکنگ ٹکٹ میں رپورٹس کے مطابق دس کروڑ کمائے تھے۔ بتادیں کہ ہندی زبان میں فلم نے اب تک 18 سے 20 لاکھ کا ہی تعاون دیا ہے۔ فلم کی زیادہ تر تکٹیں ساوتھ میں ہی فروخت ہوئی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: